Tag Archives: zalzala

6.7شدت کا زلزلہ ….ہلاکتیں خوف وہراس پھیل گیا

سورے گاو¿ں(ویب ڈیسک) فلپائن میں آنے والے زلزلے سے 6 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے۔رپورٹس کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں کے مختلف شہروں میں رات گئے آنے والے زلزلے کی شدت 6.7 تھی۔زلزلے کا مرکز صوبائی دارالحکومت سورے گاو¿ سے 16 کلومیٹر دور شمالی مغربی علاقے میں زیر زمین 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے کے باعث زمین کے لرزنے سے لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل لائے، جبکہ زلزلے کے بعد بھی آفٹر شاکس محسوس کیے جاتے رہے، زلزلہ پیما مرکز نے ان آفٹر شاکس کی تعداد بھی 100 کے قریب بتائی۔زلزلے کی شدت سے سوریگاو¿ کی بے شمار عمارات کو نقصان پہنچا جن میں اسٹیٹ کالج، ہوٹل، شاپنگ مال شامل ہیں جبکہ سڑکوں میں بھی جگہ جگہ شگاف پڑگئے۔