Tag Archives: drone-attack

امریکی ڈرون حملے میں بڑی کالعدم تنظیم کا سربراہ ہلاک 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کا سربراہ عمر خالد خراسانی امریکی ڈرون حملے میں ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق افغان حدود میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کا سربراہ عمر خالد خراسانی ہلاک ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمر خالد خراسانی افغان حدود میں ڈرون حملے میں شدید زخمی ہو اتھا جسے نارئیے کنڈ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے اب اس کی ہلاکت کی خبرکی تصدیق کی جا رہی ہے۔ عمر خالد خراسانی کی ہلاکتکے بعد عثمان منظور حافظ اللہ کو نیا سربراہ بنانے کا امکان ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابقعمر خالد خراسانی کی ہلاکت ایک بڑی کامیابی ہے۔ عمر خالد خراسانی سے متعلق کالعدم جماعت الاحرار کے پاک فوج کے سامنے سرنڈر ہونے والے ترجمان احسان اللہ احسان نے بھی انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمر خالد خراسانی پاکستان میں اے پی ایس سانحہ سمیت متعدد بڑی دہشتگرد کارروائیوں کا حکم دے چکا تھا جبکہ اسرائیل اور بھارت سے پاکستان کے خلاف مدد لینے کا بھی کھلم کھلا اعلان کرتا رہا ہے۔

 

پاک افغان سرحد پر ڈرون حملوں میں 31 افراد ہلاک

پشاور: پاک افغان سرحد پر تین امریکی ڈرون حملوں میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک افغان سرحدی علاقے میں 3 امریکی ڈرون حملوں میں 31 افراد ہلاک ہوگئے، حکام کے مطابق آج ہونے والے 2 ڈرون حملوں میں 11 ہلاک جب کہ کل رات گئے حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے تمام افراد عسکریت پسند تھے۔پاکستانی قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے اعلیٰ انتظامی افسر بصیر خان وزیر نے بتایا کہ بغیر پائلٹ والے 4 طیاروں نے پیر کی شب 6 میزائل داغے جب کہ آج مزید دو حملوں میں 4 میزائل فائر کیے گئے، تینوں حملے سرحد پار افغان علاقے میں ہوئے جن میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔بصیر خان وزیر کا کہنا تھا کہ پیر کی شب ہونے والے حملے میں 20 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر افغان طالبان تھے اور آج ہونے والے حملوں میں 11 افراد کی جانیں گئیں۔طالبان ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کو ہونے والے حملے میں حقانی نیٹ ورک کے 18 اور آج کے حملوں میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ افغان طالبان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نشانہ بننے والے افراد کچے مکانات میں مقیم تھے اور ڈرون حملے میں تین مختلف گھروں کو نشانہ بنایا گیا تاہم کوئی بڑا رہنما اس وقت وہاں موجود نہ تھا۔ دیگر طالبان ذرائع نے بتایا کہ حملے میں دو اہم کمانڈر بھی مارے گئے۔