Tag Archives: imran-khan-1

آپ ﷺ نے خواب میں آکر فرمایا خاور سے طلاق لیکر عمران خان سے شادی کر لو ،بشریٰ مانیکا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق خبریں گذشتہ ہفتے سے ہی گردش کر رہی ہیں۔ اس خبر سے متعلق کئی سیاسی تجریہ کاروں اور کالم نگاروں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا لیکن معروف کالم نگار جاوید چودھری کے تازہ ترین کالم میں جاوید چودھری نے بشریٰ مانیکا کی خاور مانیکا سے طلاق اور پھر عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے شادی کی فرضی وجوہات بیان کیں۔اپنے کالم میں جاوید چودھری نے لکھا کہ عمران خان کی مانیکا خاندان سے 2015ءمیں عون چوہدری کے ذریعے ملاقات ہوئی اور عمران خان اس مختصر سی ملاقات میں پنکی سے متاثر ہو گئے۔ یہ اس کے بعددونوں میاں بیوی سے اکثر ملاقاتیں کرنے لگے۔ بشریٰ بی بی نے اس دوران عمران خان کو وظائف بھی دیے اور برکت کے لیے انگوٹھی بھی دی۔ بشریٰ بی بی جلسوں، تقریروں اور بیانات کے لیے ”سعد گھڑی“ بھی بتاتی تھیں۔
یہ پیری مریدی آج بھی قائم ہے۔ عمران خان کا مانیکا خاندان سے یہ روحانی سلسلہ چلتا رہا لیکن اس دوران میاں بیوی کے تعلقات خراب سے خراب ہوتے چلے لگے یہاں تک کہ بیوی نے خاوند سے طلاق مانگ لی۔ طلاق کے سلسلے میں دو اطلاعات ہیں۔
” پہلی اطلاع یہ کہ بشریٰ مانیکا نے خاور فرید کو بتایا۔ مجھے نبی اکرمﷺ کی زیارت ہوئی۔ آپ نے مجھے حکم دیا تم خاوند سے طلاق لے کر عمران خان کے ساتھ شادی کر لو“
شادی کے بعد عمران خان کے راستے کی تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں گی۔ یہ وزیراعظم بن جائیں گے اور پاکستان کا سنہرا دور شروع ہو جائے گا۔ خاوند نے پاکستان کے سنہرے دور کے لیے اپنی 30 سالہ رفاقت توڑ دی اور یوں بیگم بشریٰ مانیکا دوبارہ بشریٰ ریاض وٹو بن گئیں۔ طلاق کے بعد بشریٰ بی بی لاہور شفٹ ہوئیں اور والدہ کے ساتھ رہنے لگیں۔ ان کی عدت پوری ہوئی تو عمران خان نے انہیں رشتہ بھجوا دیا۔

دوسری اطلاع کے مطابق بشریٰ مانیکا نے خاور فرید سے خلع لی، اپنی عدت پوری کی اور یکم جنوری 2018ءکو لاہور میں عمران خان کے ساتھ نکاح کر لیا۔ یہ دونوں اب اعلان کے لیے مناسب روحانی گھڑی کا انتظار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب خاور فرید اور پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ شادی ابھی نہیں ہوئی۔ خاور فرید مانیکا یہ بھی فرما رہے ہیں ہماری طلاق کی وجہ ناچاقی نہیں تھی بلکہ کوئی روحانی ایشو تھا۔ ہم اس اعتراف کو خواب یا بشارت کی تصدیق سمجھ سکتے ہیں۔ یہ دونوں اطلاعات کہاں تک درست ہیں یا ان میں سے کون سی ٹھیک اور کون سی غلط ہے یہ فیصلہ وقت کرے گا تاہم یہ درست ہے کہ عمران خان بشریٰ ریاض سے ٹھیک ٹھاک متاثر ہیں۔ یہ ان کے روحانی اثر میں بھی ہیں۔

فرقہ واریت میں اضافہ ….عمران خان کے انکشاف سے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی بنوں میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے‘ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو متعصب اقدام کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ پیر کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ جے یو آئی بنوں میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ےہ وزیراعلیٰ کے پی کے کو متعصب اقدام کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ (ن غ)

شہباز شریف نے کہا تھا کرپشن ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دونگا، ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد(آن لائن، آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) پر کرپشن کے مزید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈین شہری جاوید صادق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے فرنٹ مین ہیں ¾4 منصوبوں میں 26 ارب 55 کروڑ کی کرپشن ہوئی اور نیو اسلام آباد کا کٹریکٹ بھی جاوید صادق کو ہی ملا ہے ¾ دو نومبر سے قبل مزید انکشافات کرینگے ¾ جب 10 لاکھ لوگ جب اسلام آباد میں آجائیں گے تو لاک ڈاو¿ن تو خود بخود ہوجائے گا ¾سب سے پہلے آزاد عدلیہ کیلئے جدوجہد کی ¾ کرپشن کی جنگ پاکستان کی جنگ ہے ¾ طاقتور کو قانون کے تحت لانا ہو۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا کہ جاوید صادق اب تک 15 ارب روپے کمیشن وصول کرچکے ہیں اور پنجاب حکومت کی ہر ڈیل کے پیچھے یہ صاحب ہوتے ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید الزام عائد کیا کہ 4 منصوبوں میں 26 ارب 55 کروڑ کی کرپشن ہوئی اور نیو اسلام آباد کا کنٹریکٹ بھی جاوید صادق کو ہی ملا ہے۔عمران خان نے کہاکہ دو نومبر کے دھرنے سے قبل وہ جاوید صادق کے حوالے سے مزید انکشافات کریں گے۔انہوںنے کہاکہ حکمران سمجھتے ہیں کہ کرپشن قانونی اور احتجاج غیر قانونی ہے ¾اگر پرامن احتجاج روکنے کے لیے پکڑ دھکڑ کی گئی تو سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ساتھ ہی عمران خان نے کہا کہ جب 10 لاکھ لوگ جب اسلام آباد میں آجائیں گے تو لاک ڈاو¿ن تو خود بخود ہوجائے گا۔قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم سے لے کرپٹواری تک سب قانون کے تحت ہیں تاہم ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت قائم ہے، وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں سب کے سامنے جھوٹ بولا اور کہا کہ خود کو احتساب کےلئے پیش کرتے ہیں، نواز شریف کہتے ہیں کہ فلیٹ2005میں لئےاور کلثوم نوازکہتی ہیں کہ 90ءکی دہائی میں فلیٹ لیے ¾ حسین نواز نے سب کےسامنے کہا کہ یہ مریم کی کمپنیز ہیں۔ انہوں نے کہا 4 حلقے اس لیے نہیں کھولے جارہے تھے کیونکہ دھاندلی ہوئی تھی جس کا نواز شریف نے ہری پور میں جلسے کے دوران تسلیم کیا اور الیکشن میں جو جیتا اس نے اور جو ہارا اس نے دھاندلی کاکہا ¾ جوڈیشل کمیشن نےالیکشن کمیشن کے خلاف نوٹس دیے اور 40 کوتاہیوں کی نشاندہی کی۔سربراہ تحریک انصاف نے کہاکہ نواز شریف پر نیب میں 14 کیسز ہیں لہذا اگر نیب اور ایف بی آر اگر ٹھیک ہوں گے تو سب ٹھیک ہو گا تاہم نوازشریف اور خورشید شاہ نے مل کر نیب کا سربراہ مقررکیا۔عمران خان نے کہا کہ خورشید شاہ اورنواز شریف کے خلاف نیب میں کیسز ہیں لہذا خورشید شاہ کیسے نیب کے سربراہ کی مخالفت کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں الیکشن ہوتے ہیں تاہم جمہوریت نہیں آتی لہذا دھرنا صاف اور شفاف الیکشن کےلئے دیا تیسری دنیا میں کونسا ڈکٹیٹر ہے جو الیکشن نہیں کرواتا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم پر کرپٹ مافیا اور چور بیٹھے ہیں،20 سال سے جدو جہد کررہاہوں سب سے لڑائی نہ لڑوں تو کیا کروں لہذا 2 نومبر کو کسی پارٹی کی تحریک نہیں پورے ملک کی تحریک ہے اور اس دن کرپٹ الیون سے میچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور احتساب ایک ہی چیز ہے ¾جمہوریت میں پرامن احتجاج ہرکسی کاحق ہے اور ہم جمہوریت ڈی ریل کیے بغیر احتساب چاہتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ کینسر کا علاج بہت مہنگا ہے، 8 سے 10 لاکھ روپے میں ہوتا ہے تاہم شوکت خانم میں 75 فیصد مریضوں کا علاج مفت ہوتا ہے اور شوکت خانم ہسپتال 4 سو کروڑ روپے خسارہ کرتا ہے ¾ کے پی کے کی 60 فیصد آبادی کو ہیلتھ انشورنس پر لے آئے۔انہوںنے کہاکہ سب سے پہلے آزاد عدلیہ کیلئے جدوجہد کی ¾ کرپشن کی جنگ پاکستان کی جنگ ہے ، طاقتور کو قانون کے تحت لانا ہو گا جب وزیر اعظم کرپشن کرتا ہے تو ملک اور اداروں کو تباہ کرتا ہے مگر حکومت دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تیار نہیں تاہم کرپشن میں حکومت کو ہر صورت جوا ب دینا ہو گا ۔ حکومت اپنی کرپشن بچانے کیلئے کام کر رہی ہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا ، ملک چلانے کیلئے قرضے لے لے کر ملک کو گروی رکھ دیا گیا ہے ¾ تمام دروازوں پر گئے مگر انصاف نہیں ملا عمران خان نے کہا کہ جب مشر ف نے مجھے 8دن کیلئے جیل بھیجا تو وہاں کو ئی امیر آدمی قید نہیں تھا بلکہ سارے غریب تھے ¾حکمران پیسہ لوٹ کر باہر لے جا رہے ہیں مگر حکومتی وزیر کہتا ہے کہ عوام کرپشن کو بھول جائےگی ۔” جب بھی تقریر کرتا ہوں تو جلسے میں ڈیزل ڈیزل کے نعرے شروع ہو جاتے ہیں“ ۔ دو نومبر کو نواز شریف ، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحما ن کی کرپٹ الیون سے میچ ہو گا ۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا کہ مجھ پر کرپشن ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دونگا لوگ اب ان کی کرپشن ی داستانیں سنا رہے ہیں ایک فیکٹری سے تیس فیکٹریاں کیسے لگ گئیں جاوید صادق شہباز شریف کا دست راست ہے جاوید صادق سرمایہ کاروں کو کنٹریکٹس دیکر کمیشن لیتے ہیں جاوید صادق کینیڈا کا شہری ہے حکمران جاوید صادق سے مل کر کمیشن لے رہے ہیں اور کنٹریکٹ پر حکومت کو کمیشن دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاوید صادق کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کنٹریکٹ دیا گیا قائد اعظم سولر پارک میں انہیں سات فیصد کنسلٹنس کا کنٹریکٹ ملا ہے دونوں بھائیوں کیلئے کرپشن کرنا قانونی ہے دونوں بھائیوں کیلئے کرپشن کیخلاف احتجاج کرنان غیر قانونی ہے ملتان سکھر موٹر وے پندرہ ارب روپے کی کمیشن لی گئی ہمارے پاس کنٹریکٹس کی کاپیاں اور ان کی تصاویر ہیں۔عمران خان نے کہا کہ دو قومی نظریہ کے مطابق ہمیں دنیا کی امامت کرنا تھی لیکن میاں نواز شریف نے اتنی لوٹ مار کی ہے ایسے شخص کو دیکھ کر اسلام قبول کون کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ یہی حال مولانا فضل الرحمن کا ہے میں آپ عوام سے پوچھتا ہوں کہ کیا مولانا فضل الرحمن کو دیکھ کر کوئی اسلام قبول کرے گا؟ میں جلسہ میں تقریر شروع کرتا ہوں تو پورا جلسہ ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگانا شروع ہو جاتا ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ دو نومبر کوفیصلہ ہوگا پاکستان میں جمہوریت رہے گی یابادشاہت، جمہوریت ڈی ریل کئے بغیر پاناما کا احتساب چاہتے ہیں، جمہوریت ڈی ریل کئے بغیر پاناما کا احتساب چاہتے ہیں، پاناما پیپرز الزامات نہیں ثبوت ہیں، وزیراعظم رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، وزیراعظم نے آج تک کلبھوشن یادیو کا نام نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر موٹوگینگ کے جھوٹ بول بول کر منہ لال ہوجاتا ہے، میری جدوجہد وزیر اعظم بننے کیلئے نہیں، پاکستان میں انتخابات تو ہتے ہیں لیکن ملک میں بادشاہت ہے، عدلیہ آزاد ہوگی تو ملک میں کرپشن کیخلاف کاروائی ہوگی۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہم کہتے تھے دھاندلی ہوئی ہے ، چار حلقے کھولے جائیں ، چار قانون توڑنے والا وزیر اعظم رہ سکتا ہے ، جب وزیر اعظم کرپشن کرتا ہے تو ملک کے ادارے تباہ کرتا ہے، ملک کرپشن سے نہیں عدلیہ اور اداروں کی تباہی سے ختم ہوتے ہیں۔عمران خان نے خورشید شاہ کو ڈبل شاہ قرار دے دیا۔کپتان نے خواجہ آصف کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ خواجہ آصف کہتا ہے فکر نہ کریں لوگ پاناما کو بھول جائیں گے ، بے شرم آدمی تمہارے باپ کا پیسہ ہے جو بھول جائیں گے۔