Tag Archives: sheikh-rasheed

اپریل میں ن لیگ یا قانون کا جنازہ ….اہم شخصیت کا ایان علی ،زرداری اور شرجیل میمن بارے بڑے انکشافات

واہ کینٹ(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 15اپریل کو مسلم لیگ (ن) یا قانون کا جنازہ نکلے گا۔اپریل کا مہینہ سیاسی اعتبار سے نہایت ہی اہم ہے۔پانامہ پر مخالف فیصلہ آنے پر نواز شریف کے پاس وزیر اعظم رہنے کا اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا۔ڈیل کے زریعے مادل ایان علی باہر گئی۔اور ڈیل کے زریعے ہی آصف علی زرداری اور شرجیل میمن پاکستان آئے ہیں۔ان خیا لات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈیل کے ھمام میں سارے ننگے ہیں اور بد قسمتی سے پاکستان کو لوٹنے والے اس قدر مضبوط ہیں کہ انھیں پوچھنے والا بھی کوئی نہیں ہے۔اس وقت پاکستان تاریخ کے اہم ترین دور سے گذر رہا ہے۔اور انشاءاللہ پاکستان آگے بڑھتا اور ترقی کرتا رہے گا۔

پانامہ کیس فیصلہ :اہم شخصیات کی فلائٹ تیار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر سیاسی پیشگوئی کر دی ہے، کہتے ہیں کہ پاناما کیس حکمرانوں کے گلے کی ہڈی ہے، فیصلے سے انصاف کا بول بالا ہو گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ پاناما کیس کے متوقع فیصلے کی وجہ سے بعض لوگ ملک سے باہر جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ کیس نے وزیر اعظم کو کمزور کر دیا ہے ،عوام کو فیصلے کابڑی شدت سے انتظار ہے میں نے تو باہر جانا ہی چھو ڑ دیا ہے کیونکہ ہر جگہ لوگ پانامہ کے بارے میں سوال کرتے ہیں ۔دوسری طرف کپتان نے کہا کہ پاکستان کا المیہ یہ ہے کہ یہاں طاقتور اور غریب کیلئے الگ الگ قانون ہے ،بڑے بڑے چوروں کو کبھی وکیل بچا لیتے ہیں ،کبھی این آر او آجا تا ہے اور کبھی مک مکا ۔متوقع فیصلے کی وجہ سے بعض لوگ ملک سے باہر جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد فوج کی مرضی کیخلاف کھولی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سیاسی جماعتیں ان کے ساتھ انتخابی اتحاد کرنے جا رہی ہیں، وہ تحریک انصاف سے آئندہ الیکشن میں زیادہ سیٹیں مانگیں گے۔v

شیخ رشید کی نواز شریف کو بڑی پیشکش ….عمران خان سے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کو سرحدوں کے باہر سے نہیں بلکہ اندر سے خطرہ ہے ۔ نواز شریف اور آصف علی زرداری دونوں ایک دوسرے کے لئے انشورنس پالیسیز ہیں ۔ دعا ہے کہ پانامہ کیس میں خون نہیں کرپشن کا تابوت نکلے ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس کے اوپر پوری قوم کی نظریں فیصلے کی منتظر ہیں اور اس معاملے میں سپریم کورٹ کے پانچ ججز بہت عظیم ہیں ۔ دعا ہے کہ پانامہ میں کرپشن کا تابوت نکلے اور خون ریزی نہ ہو ۔ امید ہے کہ 23 مارچ کے بعد نئے پاکستان کا سورج طلوع ہو گا ۔شیخ رشید نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ الیکشن اتحاد میں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ راولپنڈی میں حلقہ 54 ، 55 اور 56 کے علاوہ زیادہ نشستیں مانگیں گے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان سے میں نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ سے 9 سیٹوں کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔اس کے علاوہ عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چھوٹی پارٹیوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں ۔ مسلم لیگ ( ق) صدر چوہدری شجاعت ، طاہر القادری اور وحدت المسلمین سمیت چھ جماعتوں سے رابطے میں ہوں ۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کو میری لال حویلی اتنی ہی پسند ہے تو میں بھی انہیں لندن فلیٹ کی طرح لال حویلی گفٹ کر دیتا ہوں ۔ نندی پور پاور پراجیکٹ کا کچھ بھی نہیں بنا ۔ بسوں کو چلا کر عوام کو تماشا دکھایا جا رہا ہے ۔ 200 بسیں تو کوئی کمپنی بھی چلا سکتی ہے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ آیا تو قومی اسمبلی انتخابات بہت بڑا مسئلہ ہوں گے لیکن جلد انتخابات کی باتیں بہت تیزی سے گردش کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ وزیر اعظم کے امیدوار نہیں بلکہ غریبوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔

قطری واشنگ پاﺅڈر بھی آئیگا ….

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں جہاں پے در پے قطری خط آرہے ہیں وہیں عنقریب قطری واشنگ پاوڈر بھی آرہا ہے۔ قطری شہزادے نواز شریف کیلئے ایمرجنسی سروس 1122کی مانند ہیں جب ضرورت پڑتی ہے خط آنے لگ جاتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس طرح سے ملک میں شریف خاندان کی بد نامی اور وال چاکنگ کی جارہی ہے، نواز شریف کو چاہیے تھا کہ وہ خود بخود مستعفی ہوجاتے لیکن وہ تاحال اسی بات پر بضد ہیں کہ جائےداد قطری کی ہے، انہیں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، انہوں نے اپنے اقتدار کو بچایا عزت کو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لال حویلی سے بے دخل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے مگر میری لاش ہی لال حویلی سے باہر آئے گی زندہ نہیں نکلوں گا۔ حویلی میر ی اپنی ذاتی جائیداد ہے اور اس میں 9لوگوں کا حصہ بھی ہے۔ باری تو حکمرانوں کی آئے گی باہر بھاگنے کی جس کی انہوں نے تیاری بھی کر رکھی ہے، لوگوں نے باہر ملکوں میں سارے کپڑے پہلے ہی پہنچائے ہوئے ہیں فٹنگ کروا کر اس لئے کہ جب ہم بھاگیں تو وہاں ہماری چیزیں موجود ہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ایوان کی ساری بیماری کی جڑ سپیکر ایاز صادق ہیں، شریف فیملی کی اصل منی ٹریل اسحاق ڈار کی بیان کردہ ہے۔ 164 کے تحت بیان پر بہت سے لوگوں کو پھانسی ہو چکی ہے اسحاق ڈار کیسے بیان سے پھر سکتے ہیں۔ نیب نے ان کےخلاف اپیل کیوں نہ کی۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کیس میں بھی قطری ہی انہیں بچانے آئے تھے۔ نواز شریف اور الثانی گروپ بزنس پارٹنر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں تعینات پاکستان کا سفیر نواز شریف کا ذاتی ملازم ہے۔ شریف فیملی نے اقتدار بچانے کےلئے عزت گنوا دی۔ انہوں نے کہا کہ آج حکومت 5مرلے کی لال حویلی سے خوفزدہ ہے۔ میں خودکش سیاستدان ہوں لال حویلی سے شیخ رشید کو زندہ نہیں نکالا جا سکتا اس کی لاش ہی نکلے گی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بچانے کیلئے جتنے خط قطریوں نے لکھے اتنے تو شہزادہ سلیم نے انارکلی کو بھی نہیں لکھے تھے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ قطر میں پاکستانی سفیر نواز شریف کا ذاتی ملازم ہے جو ایل این جی معاہدے اور جعلی دستاویزات بنانے کیلئے بھیجا گیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما سکینڈل کے بعد نواز شریف کو بچانے کیلئے قطریوں کے لمبے لمبے خط آ رہے ہیں۔

سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت نکلے گا

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب تو بی بی سی نے بھی کہہ دیا ہے کہ لندن فلیٹ کی مالکہ مریم نواز ہے مجھے قوی امید ہے کہ سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت ہی نکلے گا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے بعد اب تو برطانوی نشریاتی ادارے نے بھی کہہ دیا ہے کہ لندن فلیٹ مریم نواز کے ہیں لیکن حکومتی وکیل جائیداد کے مالک ہونے اور پیسے کے بیرون ملک بھیجنے کے ذرائع بتانے کے بجائے جائیداد ادھر سے ادھر ہونے کے بیانات دیتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 85 کروڑ کے تحفے تو شہنشاہوں نے بھی نہیں دیئے، ملک کا مذاق اڑایا جارہا ہے، مجھے قومی امید ہے سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت نکلے گا۔سابق وزیراطلاعات پرویز رشید کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیوزایجنسیوں کےذریعےجھوٹی خبرلگوائی گئی وزارت اطلاعات کی اس سے بڑی رسوائی آج تک نہیں دیکھی۔

عمران خان کے بعد اب شیخ رشید کا بھی یوٹرن…. حیرت انگیز انکشاف

سلام آباد(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نعیم بخاری پر تنقید نہیں کی میڈیا نے میرے نام سے بیان چلایاتھا، پانامہ کیس شیخ رشید،عمران خان یا سراج الحق کا نہیں 20 کروڑ عوام کا ہے۔سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت سے قبل شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف 20 کروڑ عوام کا حق ہے۔ نعیم بخاری پی ٹی آئی کا وکیل ہے۔ نعیم بخاری سے عمران خان مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں۔انہوں نے کہا کہآرٹیکل 62 اور 63 تمام قوانین کی ماں ہے، 62 ایف میں کسی مزیدثبوت کی ضرورت نہیں۔ریاستی ادارے ریاست کے غلام ہوتے ہیں۔ سپریم کورٹ سے کرپشن کا ثبوت نکلے گا۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عوامی مسلم لیگ اپنا کیس خود لڑ رہی ہے۔دھرنا دیں گے اس بار دھرنے کا فیصلہ عوام اور شیخ رشید کریں گے۔نعیم بخاری پی ٹی آئی کے وکیل ہیں نہ اس پر بات کی ہے نہ کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم،انکے بچوں اور ہارون پاشا کا جواب دیکھ لیں تو پتہ چلے گا کہ ان کا جواب مختلف ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پانامہ کیس کی سماعت کے بعد شیخ رشید نے نعیم بخاری کے بارے بیان میں کہا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کے وکیل اسی طرح کیس لڑتے رہے تو ہم کیس ہار جائیں گے۔

بغلیں بجانے والے وزراءمنہ چھپاتے پھریں گے…. اہم رہنما کے انکشاف سے سیاسی حلقوں میں ہلچل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدالتی ریماکس پر وزراءپریس کانفرنس کرکے روزانہ بغلیں نہ بجائیں ¾بغلیں بجانے والے وزرا منہ چھپاتے پھریں گے۔پاناما لیکس کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پانامالیکس کیس جنوری میں ہی ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کیس پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین کیس ہے۔

شیخ رشید کی پیشن گوئی …. پاکستان کا فیصلہ کون کرے گا؟

لاہور (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما کیس پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کریگا ،جنوری ملکی سیاست کے لیے انتہائی اہم ہے ،کیس جیتیں یا ہاریں اعلی عدلیہ کا ہر فیصلہ قبول کرینگے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عدلیہ میں نا قابل تردید ثبوت پیش کر چکے ہیں کہ مریم نوازٹرسٹی نہیں بلکہ بینیفیشل اونر ہیں ، اس حوالے سے چار جنوری کو سپریم کورٹ میں مزید ثبوت بھی پیش کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ پاناما کیس نے ثابت کردیا ہے کہ یہ لوگ ملکی دولت چوری کرکے بیرون ملک منتقل کرتے رہے ہیں، پاناما کیس کا فیصلہ ملکی قسمت کا فیصلہ ہے اگر عدلیہ نے انصاف پر مبنی فیصلہ دیدیا تو طالع آزماں کے راستے بند ہو جائیں گے اور قوم بیرکوں کے بجائے عدلیہ کی جانب دیکھے گی ۔شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کو دو ہزار اٹھارہ میں وزیر اعظم نہیں دیکھ رہا ان لوگوں کا کرپشن اور لوٹ مار کے حوالے سے پورا شجرہ نسب ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ جاوید ہاشمی کی باتوں کا نوٹس ہی نہ لیتے، دھرنے میں میرے سامنے ما رشل لا کی کوئی سازش نہیں ہوئی۔اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے بارے میں شیخ رشید نے کہاکہ پیپلز پارٹی عملی طور پر ثابت کرے کہ وہ واقعی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہے، اعلی عدلیہ پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ کریگی اسے قبول کرینگے تاہم سڑکوں پر آنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں

نہاری والے سے گریبی مانگیں تو کہا جاتا ہے کیا قطری شہزادے کی ملکیت ہے ؟؟؟

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)قومی اسمبلی میں پیر کی شام اپوزیشن اس وقت ہنگامہ آرائی شروع کر دی جب پانامہ لیکس کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے دانیال عزیز نے وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے جواب دینے کی کوشش کی ۔ اس موقع پر ارکان نے نو نو اور چور چور کے نعرے لگائے ۔ اپوزیشن ارکان نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کو خود ایوان میں آ کر جواب دینا چاہئے تاہم دانیال عزیز کھڑے ہو کر بولتے رہے اپوزیشن کے نعروں سے ایوان ہنگامہ آرائی کا منظر پیش کرنے لگا اور کان پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی۔ سپیکر نے اپوزیشن ارکان کو نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی مگر اس کے باوجود اپوزیشن ارکان نے نو نو کے نعرے جاری رکھے ۔ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب تک وزیراعظم نواز شریف اس معاملے پر خود ایوان میں آ کر جواب نہیں دیتے احتجاج جاری رہے گا۔ دانیال عزیز نے کہا کہ میری بات سنیں گے تو پتہ چلے گا کہ ہم سچ کہہ رہے ہیں یا آپ جھوٹ بولتے ہیں ۔ شیریں مزاری نے کہا کہ یہ سب جھوٹ بول رہے ہیں سچ بولنا سیکھیں جس پر دانیال عزیز نے کہا کہ آپ اپنی عمر دیکھیں اور حرکتیں، کچھ تو خیال کریں۔ سپیکر نے شیریں مزاری کے مسلسل بولنے پر کہا کہ شیریں صاحبہ اب بس کر دیں اور خاموش ہو جائیں ۔ دانیال عزیز نے کہا کہ آپ وزیراعظم کو بلانے کی بات کر رہے ہیں بتائیں عمران خان کب آئیں گے۔ آپ تھوڑا حوصلہ اور صبر کا مظاہرہ کریں بیانات میں کوئی تضاد نہیں اور نہ ہی غلط بیانی کی گئی۔ عزیزیہ سٹیل ملز کے بارے میں تمام ثبوت دیئے جا رہے ہیں وزیراعظم نے یہاں واضح کیا تھا کہ جب بھی کوئی فورم بنے گا وہاں ثبوت پیش کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ اس وقت کاغذ لہرا لہرا کر الزامات لگاتے رہے ۔ وزیراعظم نے یہاں واضح کیا تھا کہ جب بھی کوئی فورم بنے گا وہاں ثبوت پیش کرینگے اس دوران تحریک انصاف کے لعل چند نے مداخلت کی کوشش کی تو سپیکر نے لعل چند سے کہا کہ آپ مسلسل مداخلت کر رہے ہیں جائیں پانی پی کر آئیں دانیال عزیز نے کہا کہ 3 اپریل کو پانامہ لیکس کا معاملہ سامنے آیا اور اپوزیشن نے وزیراعظم کو ایوان میں آ کر وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا تو وزیراعظم اس ایوان میں آئے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم حکومتی بنچز کی بات سننا چاہتے ہیں حکومت کی جانب سے کوئی ذمہ داری یقین دہانی کرا دے کہ وزیراعظم یہاں کب وضاحت دینگے ۔ ماحول کو بگاڑنا عوام کے مفاد میں نہیں ہم ماحول کو خراب نہیں کرنا چاہتے ۔ میں عمران خان کا وزیراعظم کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ ایوان میں آ کر عوام کے سوالوں کا جواب دیں جب تک جواب نہیں ملتا ہم عدالت اور عوام میں اس کا تذکرہ کرتے رہیں گے۔ پاناما اسکینڈل صرف ہمارا نہیں پورے پاکستان کا معاملہ ہے، ہم پاناما کا مقدمہ پارلیمنٹ میں لے کر آئے ہیں اور اس پر اپنا موقف سپریم کورٹ میں بھی پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ’یہ وزیر اعظم کی ساکھ کا سوال ہے جب تک وہ وضاحت نہیں کرتے ہم تکرار اور مطالبہ کرتے رہیں گے، جبکہ میں چیئرمین عمران خان کی طرف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیراعظم آئیں اور سچ بتائیں۔شاہ محمود قریشی کی بات مکمل ہونے پر ایاز صادق نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کو بات کرنے کی اجازت دی، جس پر اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ شروع کر دیااور نعرے بازی شروع کر دی۔ اپوزیشن اراکین کے ہنگامے پر حکومتی بینچوں سے بھی جوابات کا سلسلہ شروع ہوا اور دونوں اطراف سے ’گو نواز گو‘ اور ’گو عمران گو‘ اور چور چور کے نعرے لگائے گئے۔اسپیکر نے شاہ محمود قریشی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ چاہتے ہیں کہ میں اجلاس ملتوی کردوں۔دانیال عزیز کے جواب کے دوران بھی تحریک انصاف کے ارکان مسلسل مداخلت کرتے رہے شیریں مزاری کی طرف سے شاہ محمود قریشی کو وقت دینے کے مطالبے پر سپیکر نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پہلے تقریر کر چکے ہیں سپیکر نے شیریں مزاری سے کہا کہ اب آپ بڑی ہو گئی ہیں کتاب آپ کے سامنے ہے رول پڑھ لیں ۔ پی ٹی آئی کے سربراہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سوال وزیراعظم کی ساکھ کا ہے ان کو چاہیے کہ پارلیمنٹ میں آئیں اور بتائیں کہ ان کا ایوان میں دیا جانے والا بیان درست ہے یاں قطری شہزادے والا موقف درست ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آئی سی آئی جے کی رپورٹ جھوٹی ہے تو پھر وزیراعظم کو اس پر بات کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ اس معاملے کو خود مسلم لیگ ن نے حقیقت بنایا ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میں بھی سمجھتا ہوں کہ آئی سی آئی جے کی رپورٹ جھوٹی ہے لیکن اگر آئی سی آئی جے رپورٹ جھوٹ کا پلندا ہے تو برطانوی وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو وضاحتیں کیوں دیں؟ کیوں آئس لینڈ کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیا۔ اگر یہ جھوٹ تھا تو پھر وزیراعظم کو اس پر بات کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ اس معاملے کو خود مسلم لیگ ن نے حقیقت بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم نے گھنٹوں کیوں وضاحتیں دیں حالانکہ ان کا نام تو اس میں شامل نہیں تھا،میں حیران ہوں کہ حکومت کی جانب سے کیسے جواب آرہے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کو اہمیت دی اور اس کو عزت بخشی، ہمارے وزیراعظم نے کبھی اس پارلیمنٹ کونہیں چھوڑا، ہمارا وزیراعظم ہر روز اپنی نشست پر آکر بیٹھتا تھا اور سب کچھ سنتا تھا۔

ڈرنے والا نہیں ،علی کی طرح جیو ں گا حسین کی طرح مروں گا :شیخ رشید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سارے راستے بند ہیں لیکن اپناحق اداکروں گا، آج ثابت کروں گا کہ علی کی طرح جیوں گا اور حسین کی طرح مروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرنے والا نہیں حکومت پکڑ سکتی ہے تو پکڑ لے، ساراشہربند ہے پھر بھی اسٹریٹ پاور نظر آئے گی اور ہمارے کارکن آس پاس ہی ہیں وہ بھی ابھی نظرآئیں گے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈرنے والا نہیں حکومت پکڑ سکتی ہے تو پکڑ لے جب کہ ساراشہر بند ہے لیکن پھر بھی اسٹریٹ پاورنظرآئے گی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سارے راستے بند ہیں لیکن اپناحق اداکروں گا، آج ثابت کروں گا کہ علی کی طرح جیوں گا اور حسین کی طرح مروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرنے والا نہیں حکومت پکڑ سکتی ہے تو پکڑ لے، ساراشہربند ہے پھر بھی اسٹریٹ پاور نظر آئے گی اور ہمارے کارکن آس پاس ہی ہیں وہ بھی ابھی نظرآئیں گے۔اس سے قبل شیخ رشید صبح سویرے راولپنڈی کے کمیٹی چوک پہنچے اور ہوٹل سے ناشتہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی چوک شہیدوں کا چوک ہے اور عوام سے اسی چوک سے ایوب خان کو بھگایا تھا اور یہیں سے نواز شریف کو بھگائیں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج لال حویلی میں جلسہ ضرور ہوگا، عوام جمعہ کی نماز پڑھ کو لال حویلی آئیں گے اور آج دما دم مست قلندر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صرف راولپنڈی نہیں پورا پاکستان میری جان ہے۔واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ نے آج لال حویلی میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں نے بھی شرکت کرنی ہے۔