Tag Archives: virat-kohli

بھارتیوں کی امیدیں ٹوٹنے لگیں ،ویرات کوہلی بارے افسوسنا ک خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کے روزاوول میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم پہلے ہی اوول پہنچ چکی ہے۔ جبکہ بھارتی ٹیم کی آج اوول آمد ہوئی۔تاہم بھارت ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ٹیم کے ہمراہ اوول نہیں پہنچے ہیں۔ ویرات کوہلی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے برمنگھم میں ہی رک گئے ہیں۔ اگر ویرایت کوہلی کی طبیعت نہیں سنبھلتی تو وہ اتوار کو کھیلے جانےوالے فائنل سے باہر ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں یہ بھارتی ٹیم کیلئے بڑا دھچکا ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی چیمپیئنز ٹرافی کے پاکستانی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کے مداح بن گئے ہیں اور انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان کی کارکردگی میں یکسر تبدیلی نے انہیں بھی بہت متاثر کیا ہے۔

آسٹریلوی پلیئر بریڈ ہوج کاویرات کوہلی بارے بڑا انکشاف

سڈنی(ویب ڈیسک)آسٹریلوی ٹیم کے سابق بلے باز اور آئی پی ایل میں گجرات لائنز کے کوچ بریڈ ہو ج کا کہنا ہے کہ اگر کوہلی دھرم شالہ میں بھارت کی طرف سے نہ کھیل کر آئی پی ایل میں کھیلتے ہیں تو یہ حیرت کی بات ہوگی۔ بریڈ ہوج کا کہنا تھا کہ اگر آپ وہ ٹیسٹ نہیں کھیلتے جس سے آپ کو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا موقع ملتا ہے تو یہ کافی خراب بات ہوگی۔کوہلی کے خود کو آئی پی ایل کے لیے بچانے کے سوال پرہوج نے کہا کہ ہم نے ایسا پہلے بھی ہوتا دیکھا ہے ، کئی کھلاڑی آئی پی ایل کے وقت آ جاتے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ یہ خوب پیسے والا ٹورنامنٹ ہے، اس میں کھیلنے کا کافی پیسہ ملتا ہے۔ہوج کا مزید کہنا تھاکہ کوہلی کو آئی پی ایل میں کھیلنے کا کافی پیسہ ملتا ہے، حالانکہ انہیں تو پیسہ ویسے بھی خوب ملتا ہے، لہٰذا زیادہ فرق نہیں پڑتا لیکن کچھ کھلاڑی ہیں جو آئی پی ایل کے وقت ایسا کرتے ہیں تاکہ ٹورنامنٹ میں شامل ہوکر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

ویرات کوہلی بارے افسوسناک خبر

رانچی (ویب ڈیسک) جعلی ڈاکٹر نے ویرات کوہلی کے آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے باہر ہونے کا اعلان کردیا جس سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔مینجمنٹ کا خیال ہے کہ انجری سنگین نوعیت کی نہیں اور وہ جلد میدان میں اترنے کے قابل ہوجائیں گے۔ دوسری جانب رانچی اسپتال میں جعلی ڈاکٹر نے ڈرامہ کرتے ہوئے پورے بھارت کے شائقین کرکٹ کو پریشان کردیا، ایم آر آئی مشین کا بٹن دبانے والے ٹیکنیشن نے میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی کی ہڈیاں اپنی جگہ پر ہیں تاہم ان کا پٹھہ پھٹ گیا ہے، انھیں ہاتھ کو حرکت دینے میں دشواری ہورہی ہے، ہم نے انھیں 15سے 20روز تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔واضح رہے کہ ٹیکنیشن کا لباس اور لہجے میں اعتماد ایسا تھا کہ کسی کو شک تک نہ ہوا کہ وہ ڈاکٹر نہیں ہے، اس شخص نے 15منٹ کیلیے شہرت تو خوب حاصل کرلی لیکن غلط بیانی پر اسکے ساتھ بعد ازاں کیا سلوک ہوا اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔

بگ تھری کاچو ہدری …. با ل ٹمپر نگ میں پکڑا گیا

راجکوٹ: (ویب ڈیسک) پہلے پروٹیز کپتان ڈوپلیسی نے ہوبارٹ ٹیسٹ میں ٹمپرنگ کر کے کھیل کو نقصان پہنچایا اور اب بِگ تھری کے چودھری کا کارنامہ سامنے آیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف راجکوٹ ٹیسٹ میں بھارتی کپتان کوہلی چیونگم لگا کر گیند کو چمکاتے نظر آئے۔ اسی معاملے پر فاف ڈوپلیسی کو آئی سی سی نے 100 فیصد میچ فیس کٹوتی کا جرمانہ کیا۔ معاملہ بھارتی کپتان کا آیا تو انکھیں بند کر لیں۔ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد القادر نے اس معاملے پر آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کونسل کو ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مناسب سزائیں تجویز کرنی چاہئیے۔ کئی روز گزر جانے کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویرات کوہلی کے واقع کا نوٹس نہیں لیا۔ کیا آئی سی سی کے قوانین بھارت کیلئے الگ اور باقی ممالک کیلئے الگ ہیں۔ اس معاملے کے بعد کرکٹ کونسل کے کردار پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔