Tag Archives: weather

آئندہ 48گھنٹوں میں مو سم کیسا رہے گا ،محکمہ موسمیات کی حیران کن پیشگوئی

کراچی(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، زیریں سندھ، خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان اور کشمیر ریجن میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے وارننگ جاری ہونے کے بعد کراچی کے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے تمام ضلعی عہدے داران اور حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں جب کہ انہیں عید کے تیسرے روز یعنی 28 جون کو میئر کے دفتر میں طلب کرلیا ہے۔

ملک میں اگلے 24گھنٹوں کے دوران گرمی کی شدت میں اضافہ کا خدشہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل کے دوران میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ نصیر آباد، مکران، سبی، سکھر، بینظیر آباد، لاڑکانہ، حیدر آباد، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، ڈی جی خان، ڈی آئی خان اور فیصل آباد ڈویڑن میں شدید گرمی پڑے گی۔گذشتہ روز سب سے زیادہ گرمی جیک آباد، لاڑکانہ،سکھر، تربت، رحیم یار خان اور پڈعیدن میں ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

موسم کیسا رہے گا ….محکمہ موسمیات کی زبردست پیشگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی،جہاں درجہ حرارت منفی چھ ڈگری تک گرگیا۔ قلات میں منفی چار، ہنزہ منفی تین، استور، کالام، گلگت اور کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔