Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جیلوں میں بدعنوانی اختیارات کا ناجائز استعمال غیر قانونی سہولتوں بارے انکشافات
    • لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کی شدت کی وجہ سے فضا آلود ہ ہے۔
    • پنجاب میں فضائی آلودگی میں اضافہ، لاہورپہلے نمبر پر برقرار
    • غزہ’ اسرائیلی فوج کا قافلے حملہ’ رہائشی عمارتیں تباہ’ 3امدادی کارکن شہید
    • سارہ خان اور فیروز خان پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے
    • جے یو آئی سندھ کا کراچی میں احتجاج مولانا فضل الرحمن کیخلاف مہم بند کی جائے
    • اڑھائی سال سے ایک وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہا ہوں
    • بلوچستان دہشت گردوں نے ٹرک کو آگ لگا دی مسافر بس پر فائرنگ ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی
    • مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
    • KPمیں مدارس کی رجسٹریشن کا آرڈیننس مثبت پیش رفت،طاہر محمود اشرفی
    • حکومتی نااہلی سے ملک میں گندم کا بڑا بحران جنم لے رہا ہے: مفتاح اسماعیل
    • امریکہ کو مطلوب منشیات کی دنیا کا بادشاہ گرفتار، جھڑپ میں 11 افراد ہلاک
    • پشاور سی ٹی ڈی سیکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کی کاروائی 3 دہشت گرد ہلاک
    • مسقط: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک عمانی وزیر توانائی سالم الاعوف سے مذاکرات کر رہے ہیں۔
    • ریاض کی جانب داغے گئے حوثیوںکے 3بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ
    • امریکہ نے کرسمس سے قبل سہ فریقی امن مذاکرات کا اگلا دور منعقد کرنے کی تجویز دی ہے: زیلنسکی
    • روس کا یوکرین پر بیلسٹک میزائلوں’ ڈرونز سے حملہ’2افراد ہلاک
    • حماس ہتھیاروں کو محدود کرنے کے وعدوں کی پاسداری کرے: مصری وزیر خارجہ
    • سکردو میں پارہ منفی 6 ‘درختوں پر برف کی سفید تہہ جم گئی
    • فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی 11ہویں برسی کل منائی جائے گی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    برطانیہ میں روسی بینکوں کے اثاثے منجمد، جاپان نے بھی نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

    By Khabrain Newsمارچ 1, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ نے روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کر دیں، لندن میں روسی بینکوں کے تمام اثاثے منجمد کئے جائیں گے اور ماسکو کے بحری جہاز برطانیہ کی کسی بندرگاہ پر نہیں آسکیں گے۔ جاپان اور امریکا نے بھی نئی پابندیوں کا اعلان کردیا، روس نے ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے کے لئے نئی پالیسی بنالی۔
    یوکرین پر حملے کے بعد روس پر پابندیوں میں مسلسل اضافہ، برطانیہ نے مزید پابندیاں عائد کردیں۔ برطانوی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ اگلے چند روز میں روس کے تمام بینکوں کے اثاثے منجمد کردیئے جائیں گے، روسی بحری جہازوں کے برطانوی بندرگاہوں میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ حکومت نے شہریوں کو روس کے سفر سے اجتناب کرنے کا بھی کہہ دیا، برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس کو انٹرپول سے نکلوانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
    امریکہ نے روس کے مرکزی بینک پر مزید پابندیاں لگا دیں، ماسکو کے مرکزی بینک کے امریکہ میں موجود تمام اثاثے منجمد کئے جائیں گے۔ جاپانی وزیر اعظم نے ماسکو کے اتحادی بیلاروس کے صدر پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ روس کے مرکزی بینک کے ساتھ تجارتی معاہدے کو محدود کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
    پابندیوں کے باعث ڈوبتی کرنسی کو سہارا دینے کے لئے روسی صدر نے نئے ضابطے جاری کردیئے، روسی شہریوں کی ملک سے باہر رقم کی منتقلی پر پابندی عائد کر دی گئی، کمپنیوں کو 80فیصد غیر ملکی کرنسی کو روبل میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ روس کے مرکزی بینک نے شرح سود 20 فیصد کردی، ماسکو نے 36 ممالک کی ایئرلائنز پر پابندیاں عائد کردیں۔ برطانیہ، سپین ، اٹلی اور کینیڈا کی فضائی کمپنیاں بھی پابندیوں کی زد میں آ گئیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      غزہ’ اسرائیلی فوج کا قافلے حملہ’ رہائشی عمارتیں تباہ’ 3امدادی کارکن شہید

      ریاض کی جانب داغے گئے حوثیوںکے 3بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ

      امریکہ نے کرسمس سے قبل سہ فریقی امن مذاکرات کا اگلا دور منعقد کرنے کی تجویز دی ہے: زیلنسکی

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.