ملتان (انوسٹی گیشین سیل)پنجاب بھرکی جیلوں میں مبینہ بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق تشویشناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جیلوں کے اندر ملاقاتوں، وی وی آئی پی پروٹوکول، گھر سے کھانا منگوانے اور ٹیلی فون کے استعمال سمیت مختلف سہولیات کی فراہمی مبینہ طور پرقیدیوں سے ماہانہ کروڑوں روپے وصول کرکے”اوپر”تک تقسیم ہورہے ہیں۔بھتہ نہ دینے والوں پرتشدداورمشقت لینامعمول بن گیاہے۔جیلوں میں مبینہ طورپربھتہ وصولی۔منشیات کی فروخت اورموبائل کااستعمال دھڑلے سے جاری ہے۔ضمانت کراکے جیل آنیوالوں کی جلدرہائی بھی پیسوں کی محتاج بن کررہ گئی ہے۔ عام ملاقات کے لیے بھی رقم وصول کی جاتی ہے، جبکہ بااثر اور صاحب حیثیت قیدیوں کے لیے وی وی آئی پی ملاقاتوں اور خصوصی سہولیات کے الگ معاملات طے کیے جاتے ہیں۔ گھر سے کھانا منگوانے اور ٹیلی فون استعمال کرنے جیسی سہولیات بھی مبینہ طور پر غیر قانونی مالی لین دین کے ذریعے فراہم کی جارہی ہیں۔اس تمام نیٹ ورک کے ساتھ جیلوں میں قیدیوں پر حملوں کے واقعات بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تقریباً آٹھ ماہ سے قتل کے مقدمے (دفعہ 302) میں گرفتار ملزم تنویر احمد کو پیشی کے موقع پر بلیڈ کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا گیا۔ اس واقعے نے جیل میں قیدیوں کی حفاظت اور پیشی کے دوران سکیورٹی انتظامات پر سنگین سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل کے اندر ملاں نامی ایک گروہ مبینہ طور پر پیسے لے کر قیدیوں اور دیگر ملزمان پر حملے کرواتا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس گروہ کے ارکان بیرونِ جیل موجود افراد سے رابطے کرکے رقم وصول کرتے ہیں اور پھر مخصوص قیدیوں کو تشدد یا حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس مبینہ سرگرمی میں بعض جیل اہلکاروں کی ملی بھگت بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ معاملہ محض قیدیوں کے درمیان ذاتی دشمنی یا لڑائی تک محدود نہیں بلکہ مبینہ طور پر رقم کے عوض حملے کروانے کے ایک منظم سلسلے کا حصہ ہو سکتا ہے۔ جیل انتظامیہ کے بعض ذمہ دار افسران، بالخصوص ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی سطح کے افسران کے مبینہ کردار پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مختلف معاملات میں مبینہ طور پر مالی لین دین طے ہوتا ہے اور اس رقم کی تقسیم کا سلسلہ اعلیٰ سطح تک بھی پہنچتا ہے۔ جیلیں اصلاح اور قانون پر عمل درآمد کے ادارے ہیں، انہیں مبینہ طور پر رشوت، سفارش، تشدد اور طاقت کے استعمال کا مرکز بننے سے روکنا ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اگر قیدیوں کی ملاقاتوں اور سہولیات سے لے کر ان کی جان و سلامتی تک کو مبینہ طور پر پیسوں کے ساتھ مشروط کر دیا گیا ہے تو یہ ایک انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے اعلیٰ حکام، آئی جی جیل خانہ جات اور متعلقہ تحقیقاتی ادارے فوری نوٹس لیتے ہوئے جیلوں میں غیر جانبدارانہ انکوائری کروائیں۔ پیشی کا سکیورٹی ریکارڈ، سی سی ٹی وی فوٹیج، ملاقاتوں کا ریکارڈ اور مبینہ مالی لین دین کی تحقیقات کی جائیں تاکہ ذمہ دار عناصر کو بے نقاب کیا جا سکے۔
جیلوں میں بدعنوانی
بریکنگ نیوز
- جیلوں میں بدعنوانی اختیارات کا ناجائز استعمال غیر قانونی سہولتوں بارے انکشافات
- لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کی شدت کی وجہ سے فضا آلود ہ ہے۔
- پنجاب میں فضائی آلودگی میں اضافہ، لاہورپہلے نمبر پر برقرار
- غزہ’ اسرائیلی فوج کا قافلے حملہ’ رہائشی عمارتیں تباہ’ 3امدادی کارکن شہید
- سارہ خان اور فیروز خان پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے
- جے یو آئی سندھ کا کراچی میں احتجاج مولانا فضل الرحمن کیخلاف مہم بند کی جائے
- اڑھائی سال سے ایک وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہا ہوں
- بلوچستان دہشت گردوں نے ٹرک کو آگ لگا دی مسافر بس پر فائرنگ ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی
- مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
- KPمیں مدارس کی رجسٹریشن کا آرڈیننس مثبت پیش رفت،طاہر محمود اشرفی
- حکومتی نااہلی سے ملک میں گندم کا بڑا بحران جنم لے رہا ہے: مفتاح اسماعیل
- امریکہ کو مطلوب منشیات کی دنیا کا بادشاہ گرفتار، جھڑپ میں 11 افراد ہلاک
- پشاور سی ٹی ڈی سیکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کی کاروائی 3 دہشت گرد ہلاک
- مسقط: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک عمانی وزیر توانائی سالم الاعوف سے مذاکرات کر رہے ہیں۔
- ریاض کی جانب داغے گئے حوثیوںکے 3بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ
- امریکہ نے کرسمس سے قبل سہ فریقی امن مذاکرات کا اگلا دور منعقد کرنے کی تجویز دی ہے: زیلنسکی
- روس کا یوکرین پر بیلسٹک میزائلوں’ ڈرونز سے حملہ’2افراد ہلاک
- حماس ہتھیاروں کو محدود کرنے کے وعدوں کی پاسداری کرے: مصری وزیر خارجہ
- سکردو میں پارہ منفی 6 ‘درختوں پر برف کی سفید تہہ جم گئی
- فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی 11ہویں برسی کل منائی جائے گی
