Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو کے پی حکومت بحال گورنر سے استعفی لے علامہ راجہ ناصر عباس
    • سنگاپور میں پاکستانی غزائی زرعی مصنوعات کو وسعت دینے کی بہت گنجائش وزیر خزانہ
    • اسلام آباد:محمود خان اچکزئی سے راجہ ناصر عباس اور مصطفی نواز کھوکھر کی ملاقات کررہے ہیں۔
    • اسلام آباد:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش سے تربیت کیلئے آئے سول ملازمین کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • جنوبی ایشا کی تررقی کیلئے باہمی تعاون کا فروغ نا گریز ہے اسحاق ڈار
    • لاہور اور ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بلند سانس لینا محال
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • بجلی 3 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی تیاریاں صارفین پر30 ارب کا اضافی بوجھ
    • تل ابیب :امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیرسے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • عراق نے بارہ سال بعد ترکیہ کے راستے خام تیل کی برآمد دوبارہ شروع کر دی، عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • ایران پر نئے حملوں کی منصوبہ بندی امریکی فوج کے سربراہ اسرائیل پہنچ گئے’ فوجی تعاون، سکیورٹی رابطوں آئندہ صورت حال پر تبادلہ خیال
    • راولپنڈی ٹیسٹ سری لنکا کے دوسری اننگز میں3 وکٹوں پر 74 رنز
    • بالی ووڈ فلموں میں 90 کی دہائی جیسا رومانس واپس لایا جائے تاپسی پنو
    • پولیس کی گاڑیاں جلانے کا کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر ریکارڈ طلب
    • اپر کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ ‘ شاہراہ قراقرم 3 روز سے بند
    • ٹیپو سلطان کا276واں یوم پیدائش کل منایاجائے گا
    • عیدالاضحی تقریب منسوخ کرنے پر گورنر ٹیکساس کیخلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر
    • سنگاپور:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا سنگاپور کی نائب وزیراعظم اور دیگر کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • سائبیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 17 افراد ہلاک
    • وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری پنجاب اسمبلی میں ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز ایکٹ 2026 ء کے حوالے سے اظہار خیال کر رہی ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نیٹ فلکس پاس ورڈ شیئر نگ روکنے کیلئے جلد کریک ڈاؤن شروع کرے گا

    By Khabrain Newsفروری 2, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مقبول ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس 2023 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر مختلف ممالک میں اکاؤنٹ پاس ورڈ شیئر نگ روکنے کیلئے کریک ڈاؤن شروع کرے گا۔
    سٹریمنگ پلیٹ فارم کی جانب سے چند ممالک میں اس پر کام کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مختلف فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں، کمپنی نے پہلی بار وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کیسے ایک اکاؤنٹ کو مختلف افراد کے استعمال سے روکا جائے گا۔
    نیٹ فلکس کے ایف اے کیو پیج میں اس حوالے سے تفصیلات دی گئی ہیں، جس میں انکشاف کیا گیا کہ گھر کے علاوہ کسی دوسری جگہ پر رہنے والے افراد پرائمری لوکیشن کے اکاؤنٹ کو دیگر مقامات پر اسٹریمنگ مواد دیکھنے کیلئے استعمال نہیں کرسکیں گے۔
    ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم نے استعمال کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹ فلکس اکاؤنٹ کو اب صرف گھر کے اندر شیئر کرنا ممکن ہو گا، اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ آپ کی ڈیوائسز گھر کے وائی فائی سے منسلک ہوں، اکاؤنٹ پاسورڈ کیلئے صارفین کو پرائمری لوکیشن کے وائی فائی سے کنکٹ کرنے کا کہا جائے گا۔
    ایک جگہ پر 31 دنوں میں کم از کم ایک بار ڈیوائسز پر نیٹ فلکس ایپ یا ویب سائٹ کو اوپن کرنا لازمی ہو گا، یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ گھر سے باہر کے کسی فرد سے اکاؤنٹ شیئر کرنا ممکن ہوگا یا نہیں تو اسکا جواب ہے اب ممکن نہیں ہوگا، ایک اکاؤنٹ کو بس گھر کے اندر ہی استعمال کیا جاسکے گا۔
    نیٹ فلکس کے مطابق جو فرد کسی مختلف جگہ پر غیر متعلقہ ڈیوائس سے اکاؤنٹ اوپن کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کی سروس تک رسائی روک دی جائے گی، گھر سے باہر اکاؤنٹ کی تفصیلات شیئر کرنے پر خودکار طور پر اضافی فیس بھی نہیں لی جائے گی۔
    ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم نے مزید بتایا ہے کہ گھر سے باہر کسی نئی ڈیوائس پر نیٹ فلکس پر سائن ان ہونے پر صارفین کی سہولت کیلئے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرایا جائے گا، صارفین کو سائن ان کرتے ہوئے ایک عارضی کوڈ دینے کی درخواست کی جائے گی، جس کے بعد 7 دن تک گھر سے باہر اکاؤنٹ تک رسائی مل جائے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بالی ووڈ فلموں میں 90 کی دہائی جیسا رومانس واپس لایا جائے تاپسی پنو

      ایمن اور منیب بٹ کی برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزازات سے نوازا گیا

      شادی سے قبل بریک اپ کر کے کئی افراد کو ڈیٹ کی کاجل اگروال

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.