شارجہ(آئی این پی)پاکستانی سپن باﺅلر یاسر شاہ 19 ٹیسٹ میچوں میں سب سےزیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ، لیگ سپنر نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں انجام دیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل یاسر شاہ اٹھارہ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 112 وکٹیں لینے کا انگلینڈ کے جارج لوہمین اور سڈنی بارنس کا عالمی ریکارڈ برابر کر چکے تھے۔جارج لوہمین اٹھارہ ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہو گئے تھے جبکہ سڈنی بارنس انیس ویں ٹیسٹ میں کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں مارلن سیموئلز کو ایل بی ڈبلیو کر کے یاسر شاہ نے انیس ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔یاسر شاہ اس سے قبل تیرہویں ، چودہویں اور پندرہویں ٹیسٹ میں بھی سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر چکے ہیں ، یاسرشاہ کے تیرہ ٹیسٹ میں وکٹوں کی تعداد چھیاسی، چودہ میں ستاسی اور پندرہ ٹیسٹ میں وکٹوں کی تعداد نوے تھی۔
بریکنگ نیوز
- یورپی یونین فضائی الودگی پھلنے والہ کمپنیوں پر ماحولیاتی ٹیکس کا قانون منظور
- لاہور ہائیکورٹ:قید کی سزا کالعدم قرار’ بیوی قتل کا ملزم بری
- پی آئی اے میں کارکردگی کی بنیاد پر ملازمین کا جائزہ لینے کا فیصلہ، نئے سی ای او کا ملازمین کے نام پر پہلا باضابطہ پیغام جاری
- میسجنگ ایپس پر شناخت چھپانے والوں کیلئے نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- چین میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے جدید روبوٹ پولیس اہلکار تعینات
- اوباش ملزمان نے اسلحہ کے زور پر خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا
- 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1480ٹریفک حادثات740افراد شدید زخمی
- کراچی:آرٹس کونسل میں تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کے موقع پر لیاری کے فنکار لیوا رقص پیش کر رہے ہیں۔
- کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار
- فرانس کے قومی عجائب گھر سے چوری ہونے والے شاہی زیورات پچیس
- جاپانی کمپنی نے نیند کے دوران خراٹے روکنے والا خودکار سمارٹ تکیہ متعارف کرا دیا
- کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ اور بھارتی گٹکا ضبط
- حیدر آباد:دریائے سندھ حسین آباد کے قریب کم پانی کا شکار۔
- جاپانی انجینئرز نے سمندر کی لہروں سے بجلی پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے طاقتور زیرِ آب ٹربائن نصب کر دیا
- ڈی ایس پی رینک کے سینئر پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
- کینسر کے خلیات کی شناخت کرنے والا نیا خون کا ٹیسٹ تیار
- موبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمی کر دی گئی
- بنوں میں نامعلوم افرادکے تشددسے پولیس اہلکار جاں بحق
- اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد اپنے فریڈم ہائوس پر فشنگ کرتے ہوئے۔
- پورٹ قاسم پر بھارتی عملے کی دستاویزات میں بے ضابطگیاں
