نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے دعوے پر دنیا بھر میں جگ ہنسائی کے بعد اب نئی دلی کے وزیراعلی ارویند کیجری وال نے بھی نریندر مودی کو چیلنج کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نئی دلی کے وزیراعلی ارویند کیجری وال نے وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج کیا ہے کہ سرجیکل سٹرائیک نہ ہونے کا پاکستانی دعوی غلط ثابت کر کے دکھائیں۔دوسری طرف آئی ایس پی آر نے بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کے دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا بلا اشتعال فائرنگ کو سرجیکل سٹرائیک قرار دینا سچائی کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا ہے ،اگر بھارت نے پاکستانی حدود میں سرجیکل سٹرائیک کی غلطی کی تو بہادر افواج کی جانب سے سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔حقیقت سامنے آنے کے بعد امریکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک بھی سرجیکل سٹرائیک کے بھارتی دعوے کو تسلیم کرنے سے کترانے لگے اور یوں دنیا بھر میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ اب ان کے اپنے ہی دارالحکومت نئی دلی کے وزیراعلی ارویند کیجری وال نے بھی انہیں چیلنج کر دیا ہے کہ سرجیکل سٹرائیک کا بھارتی دعوی ٹھیک ہے تو وہ اس کے غلط ہونے سے متعلق پاکستانی دعوے کو جھوٹا ثابت کر کے دکھائی۔