نیو یارک (شوبزڈیسک) ڈاﺅن ٹاﺅن مین ہیٹن میں ایک نقاب پوش مسلح شخص پریانکا چوپڑا کو بندوق کی نوک پر لئے جا رہا تھا اور اداکارہ کی کلائیاں بھی زخمی تھیں جبکہ ان کے چہرے سے خوف اور ڈر بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا۔ اس حالت میں ان کی تصاویر جب سوشل میڈیا پر آئی تو سب ہی چونک اٹھے تاہم کچھ ہی دیر بعد اصل حقیقت بھی سامنے آ گئی جس نے سارا تجسس ہی ختم کردیا۔درحقیقت اداکارہ کسی نقاب پوش کے ہتھے نہیں چڑھی تھی بلکہ وہ امریکی ٹی وی سیریز کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ اس سیریز کے ایک منظر میں نقاب پوش شخص اسلحے کے زور پر اداکارہ کو یرغمال بنا لیتا ہے اور انہیں ایک جانب لے کر جانا ہوتا ہے اور وہ اسی منظر کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔