تازہ تر ین

شراپووا 26 اپریل 2017ء سے کورٹ میں شرکت کی اہل ہوں گی

لوزانے (اے پی پی) کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے ماریا شراپووا کی سزا میں 9 ماہ کی کمی کر دی جس کے تحت شراپووا کو 15 ماہ تک ٹینس کورٹس سے دور رہنا پڑے گا۔آئی ٹی ایف نے آسٹریلین اوپن کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر شراپووا پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔، سزا میں کمی کے بعد روسی ٹینس سٹار 26 اپریل 2017ءسے دوبارہ ٹینس کورٹس میں شرکت کی اہل ہو جائیں گی۔ رواں سال مارچ میں شراپووا کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف ہوا تھا، انہیں ممنوعہ دوا میلڈونیم کے استعمال کا مرتکب ٹھہرایا گیا تھا اور شراپووا نے ازخود بھی اس کا اعتراف کیا تھا تاہم ان کا استدلال تھا کہ وہ بیماری کی وجہ سے کافی عرصے سے یہ دوا استعمال کر رہی تھیں اور انہیں اس کے ممنوعہ ہونے کا بروقت علم نہیں ہو سکا تھا لیکن آئی ٹی ایف نے ان پر دو سال کی پابندی عائد کی تھی۔ شراپووا نے سزا کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا تھا، عدالت نے ان کی سزا کم کر کے 15 ماہ کر دی جس کے تحت شراپووا اب 26 اپریل 2017ءسے دوبارہ انٹرنیشنل ٹینس کورٹس میں شرکت کرنے کی اہل ہوں گی۔ شراپووا نے کہا کہ میں ٹینس سے جنون کی حد تک لگاﺅ رکھتی ہوں اس سے دوری میرے لئے بہت تکلیف دہ ہے اور اب میں کورٹ میں واپسی تک ہر دن کو کاﺅنٹ کروں گی۔ واضح رہے کہ میلڈونیم کو یکم جنوری 2016ءمیں ممنوعہ ادویات کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain