سری نگر(خصوصی رپورٹ) بھارتی حکام نے ایک دو نہیں بلکہ153کبوتروں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں جن کے بارے میں یہ شبہ ہے کہ وہ پاکستان کے لیے جاسوسی میں ملوث ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی سی آئی ڈی نے کہا ہے کہ مشرقی پنجاب سے 153کبوتروں کی ایک کھیپ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ لائی گئی جسے مقامی پولیس نے پکڑ لیا، سرحدی علاقوں سے کبوتر پکڑے جانے کے بعد پولیس حکام کو ان کبوتروں پر بھی شک ہوا جس کی وجہ سے ان کا کیس سی آئی ڈی کے حوالے کر دیا گیا، ڈی سی جموں سمرن دیپ سنگھ نے کہا ہے کہ کبوتروں پر گلابی نشان اور مخصوص قسم کا رنگ ہونا تشویشناک ہے،اس سلسلے میں تفتیش کی جارہی ہے جس کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ ان کبوتروں کو رہا کیا جائے یا نہیں۔