لاہور (ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنلز میں پہنچنے والی ٹیموں میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت اور انگلینڈ شامل ہیں۔
دفاعی چیمپئن بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ کے ٹائٹل کا دفاع کرنے، ہوم گراؤنڈ پر ٹرافی اٹھانے اور ریکارڈ تیسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کیلئے تیار ہے تاہم ناک آؤٹ مرحلے میں سخت مقابلوں کی توقع ہے۔
میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہلا مقابلہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان بدھ (4 مارچ) کو شام 6:30 بجے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا۔
جبکہ دوسرا سیمی فائنل جمعرات (5 مارچ) کو شام 6:30 بجے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں ہوگا۔





































