تازہ تر ین

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز فیصلہ کن مرحلہ میں داخل

دبئی( ویب ڈیسک ) پاکستان کو دبئی ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے 8 وکٹیں درکار ہیں جب کہ مہمان ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے مزید 251 رنز بنانا ہوں گے۔دبئی انٹرنیشنل گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے چوتھے روزپاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 123 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جب کہ ویسٹ انڈیز نے 346 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنا لئے۔ کریگ بریتھ ویٹ 6 اور لیون جانسن 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ ڈیرن براوو 26 اور مارلن سیموئلز 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں محمد عامر نے حاصل کیں۔کھیل کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 357 رنز بنا کر آوٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہوگئی تاہم پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو فالو آن کرانے کے بجائے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر سمیع اسلم کے سوا کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اورپوری ٹیم صرف 123 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔پہلی اننگز میں ٹرپل سنچری بنانے والے اظہر علی صرف 2 رنز بناسکے جب کہ اسد شفیق5، بابراعظم 21، کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد 15،15، محمد نواز بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے اس کے بعد آنے والے وہاب ریاض 5، یاسر شاہ 2، محمد عامرایک جب کہ سہیل خان ایک رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیوندرا بشو نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 رنز دے کر 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain