دبئی (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پر ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔میڈیاکے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان ٹیم تیسرے اور چوتھے روز مقررہ وقت میں 90 اوورز کرانے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے کپتان مصباح پر جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ اگر کپتان مصباح الحق پر جرمانہ عائد ہوا تو رواں سال ان کو یہ دوسرا جرمانہ ہوگا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق سال میں 2 بار جرمانے پر کپتان پر ایک ٹیسٹ کی پابندی لگ سکتی ہے۔واضح رہے کہ کپتان مصباح الحق پر سلو اوور ریٹ کے سبب انگلینڈکیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں بھی جرمانہ ہواتھا اور اگر اس ٹیسٹ میں بھی کپتان کو جرمانہ ہوا تو یہ رواں سال ان پر عائد ہونے والا دوسرا جرمانہ ہوگا۔