تازہ تر ین

بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ …. پاک فوج کا جوابی کاروائی ، بھارتی سورما بھاگ گئے

شکرگڑھ، سیالکوٹ، راولپنڈی(نمائندگان خبریں) ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ لائن آف کنٹرول پر ورکنگ باو¿نڈری کے قریب بھارتی فورسزکی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق طاقت کے نشے میں بد مست بھارت پاگل ہو گیا ، بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر ورکنگ باو¿نڈری کے قریب شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کا پاکستان رینجرز کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ اور شیلنگ چک امروگاو¿ں کے شمال میں کی گئی۔فائرنگ کا سلسلہ صبح 9 بجے شروع ہواجو کہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ جس کے نتیجے میں پاک فوج یا رینجرز کا کوئی اہلکار شہید نہیں ہوا اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت سے متعلق بھارتی دعویٰ سراسر جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزی سے عام شہریوں میں سے بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے پاکستان کے 7 جوان شہید اور ایک دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔واضح رہے بھارتی سیکورٹی فورسز حالیہ دنوں میں 90 بار بلا اشتعال فائرنگ کر چکی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain