تازہ تر ین

اسلام آباد بند کرنیوالے سی پیک بند کرانا چاہتے ہیں

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹرسے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میںپانامہ کیس کی سماعت کے بعد اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا ، اب نیازی صاحب کا اسلام آباد بند کرنے کا اعلان جمہوری، سیاسی اور اخلاقی حمایت کھو بیٹھا ہے۔ خدارا احتجاجی اور دھرنا سیاست کرنے والے اب ہوش کے ناخن لیں اور جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ منفی سیاست سے نہ تو انہیں کوئی فائدہ پہنچے گا اور نہ ہی ملک کو۔آج یہاں ایک بیان میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اندھیرے ختم ہونے جا رہے ہیں اور 2013 کے مقابلے میں آج ملک اقتصادی و معاشی طو رپر مستحکم اور پہلے سے زیادہ محفوظ اور پرامن ہے۔ ایسے میں احتجاجی اور منفی سیاست دراصل پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹ اور 18 کروڑ عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ بعض سیاسی عناصر ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر عوام اور ملک کی کونسی خدمت کر رہے ہیں؟ پاکستان کے انتہائی مخلص اور عظیم دوست چین کی جانب سے سی پیک پاکستان کے عوام کیلئے تاریخی تحفہ اور اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کیلئے ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ 46 ارب ڈالر کی عظیم الشان سرمایہ کاری پاکستان کی قسمت بدلنے اور 18 کروڑ عوام کی خوشحالی کیلئے ہے۔ پاکستان کے ترسے ہوئے عوام جب ترقی اور خوشحالی کے ثمرات سے مستفید ہونے جا رہے ہیں تو یہ سیاسی عناصر ان کی خوشیاں چھیننے کے درپے ہیں۔ اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کرنے والے درحقیقت پاکستان کی ترقی اور سی پیک کے خلاف ہیں اور آپ اسلام آباد بند کرنا چاہتے ہیں لیکن حقیقت میں یہ سی پیک کو بند کرانے کی کوشش ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سےامریکہ کے معاون وزیر برائے بےن الاقوامی انسداد منشیات و امور نفاذ قانون ،ولیم آر براو¿ن فیلڈ (Mr. William R Brownfield)نے ملاقات کی اورامرےکی وزےر نے وزےراعلیٰ شہبازشرےف کو پنجاب پولےس کی جدےد خطوط پر تربےت اوراستعدادکار مےںمزےد اضافے کےلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ےقےن دہانی کرائی۔امرےکی معاون وزےرنے انفارمےشن ٹےکنالوجی کے ذرےعے پنجاب پولےس مےں اصلاحات لانے کےلئے شاندار اقدامات پروزےراعلیٰ شہباز شرےف کے وےژن کی تعرےف کرتے ہوئے کہا کہ وزےراعلیٰ شہباز شرےف پولےس کی تربےت اوراستعداد کار مےں اضافے کےلئے جےسا تعاون کہےں گے فراہم کرےں گے۔وزےراعلیٰ کی قےادت مےں انفارمےشن ٹےکنالوجی کے ذرےعے پنجاب پولےس کو بہتر بنانے کےلئے بے مثال اقدامات اٹھائے گئے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ مےں دنےا کے 90سے زائد پولےس ہےڈ کوارٹر ز کا دورہ کرچکا ہوںلےکن پنجاب پولےس کے ہےڈ کوارٹر کے دورے کے بعد اس نتےجہ پر پہنچا ہوں کہ ےہاں انتہائی اعلی معےار کا کام ہورہا ہے،خصوصاً انفارمےشن کے ذرےعے پنجاب مےں پولےسنگ کے نظام کی بہتری کےلئے جوجدت اپنائی گئی ہے وہ لائق تحسےن ہے۔ پنجاب پولےس کا ہےڈ کوارٹر لاس اےنجلس،شگاگواوردےگر ہےڈ کوارٹرزکی طرح اعلی معےار کا ہے اور پنجاب پولےس کو جدےد فورس بنانے کا کرےڈٹ وزےراعلیٰ شہبازشرےف اوران کی پوری ٹےم کو جاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب پولےس کی کارکردگی پاکستان کے دےگر صوبوں کے مقابلے مےں بہترےن اورشاندار ہے۔انہوںنے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ نے انفارمےشن ٹےکنالوجی کے ذرےعے پنجاب پولےس کو نےا چہرہ دےا ہے ۔پولےس کومزےد جدےد خطوط پر تربےت دےنے اورہائی سکےورٹی جےل کے حوالے سے امرےکہ ہر طرح کی تکنےکی معاونت فرا ہم کرے گا۔انہوںنے کہا کہ شہبازشرےف کی قےادت مےںپنجاب پولےس بہترےن سروسز فراہم کرنے والی فورس بن چکی ہے۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تےن برس کے دوران دہشت گردی وانتہاءپسندی اورتوانائی بحران پر قابوپانے کےلئے بے پناہ محنت سے کام کےاہے ۔دہشت گردی کےخلاف جنگ مےں پاکستانی قوم کا عزم پہاڑ سے بھی زےادہ بلند اور مضبوط ہے ۔پاکستان کی مسلح افواج ،پولےس اور عام شہرےوں نے دہشت گردی کےخلاف جنگ مےں عظےم قربانےاں دی ہےںاوردہشت گردی کےخلاف جنگ پاکستان کے بقاءکی جنگ ہے ۔قوم کے اتحاد کی طاقت سے پرامن پاکستان کے قےام کی ےہ جنگ ہر صورت جےتےں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پاکستان میں سپین کے سفیر کارلوس سیزر مورالزسانچیز(Mr.Carlos Ceser Morales Sanchez) نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میںتعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سپین کے درمیان بہترین دوستانہ اورتجارتی تعلقات قائم ہیں، تاہم معاشی، تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مزید موثر انداز میں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ پنجاب حکومت سپین کے ساتھ تجارتی، معاشی، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ مختلف شعبوںمیں تعاون کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کے پناہ مواقع موجود ہیں اور سپین کے سرمایہ کار ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں مختلف شعبوں میں حاصل کی جانے والی شاندار کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں دہشت گردی و انتہاپسندی اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے مخلصانہ اقدامات بارآور ثابت ہو رہے ہیں۔ توانائی منصوبوں پر انتہائی تیزرفتاری اور اعلیٰ معیار کے ساتھ کام جاری ہے۔ اگلے برس تک توانائی منصوبے مکمل ہونے سے ملک میں وافر بجلی دستیاب ہوگی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی سے نمٹنے کیلئے پاک افواج، پولیس اور معاشرے کے ہر طبقے نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پاکستان میں کامیاب آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی گئی ہے اور آج پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک بن چکا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain