تازہ تر ین

کامیاب بنانے والی 11 مشکل عادات

لاہور( خصوصی روپورٹ)کسی شخص کیلئے کیلئے کیا چیز غیراطمینان بخش ہوسکتی ہے اس کا پیمانہ مختف افراد میں مختلف ہوسکتا ہے مگر یہ بات عالمگیر حقیقت ہے کہ ہر فرد شخصی طور پر کچھ حدود رکھتا ہے اور مسلسل اس سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہاں ایسی ہی کچھ چیزوں کا ذکر کیا گیا جارہا ہے جو زندگی میں کامیابی بھی دلاتی ہیں۔
ہر چیز کے بارے میں سوالات: کچھ افراد کے لئے سب سے مشکل چیز ہر چیز کے بارے میں سوالات کرنا اور جواب حاصل کرنا ہے تاہم اس کی کوشش کرنا آپ کو آگے بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔
سو فیصد دیانت: لگ بھگ ہر شخص دیانتدار ہوسکتا ہے مگر سو فیصد دیانت بہت مشکل ہے اور زندگی کے لئے بہت زیادہ قیمتی ہے۔
علی الصبح اٹھنا: دنیا کے بیشتر کامیاب افراد میں ایک چیز مشترک ہوتی ہے اور وہ ہے جلد اٹھنا سورج طلوع ونے سے قبل اٹھنا پڑھنے اور کام کے لئے بہترین ماحول فراہم کرتا ہے‘ تاہم یہ بیشتر افراد کے لئے بہت بڑا چیلنج بھی ہوتا ہے۔
کچھ تخلیقی کرنا: ناکامی اور مسترد کئے جانے کا ڈر کسی کام سے دور رکھنے کے لئے طاقتور عناصر ہوتے ہیں مگر اپنے ذہن سے اس خوف کو نکال کر آپ بہت کچ حیران کن بھی کرسکتے ہیں۔
بچت کا خیال رکھنا: اپنے خرچ کئے جانے والے ہر ایک پیسے کا حساب بہت مشکل کام ہے تاہ اس کو اپنا کر آپ کچھ عرصے بعد خود حیران رہ جائیں گے کہ آپ کتنی زیادہ بچت کرنے لگے ہیں۔
غذا کا خیال: اپنی خوراک اور دن بھر میں ورزش کا خیال رکھنا بھی چیلنج سے کم نہیں مگر یہ جسم کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
صرف غذائیت بخش غذا کا استعمال: منہ چلانے کی عادت ہر چیز کو کھانے پر مجبور کرتی ہے لیکن صحت کے لئے فائدہ مند اور غذائیت بخش غذا کی عادت اپنا لینا بھی بہت مشکل کام ہے مر یہ طبی اخراجات اور جسمانی کارکردگی میں کمی لانے سے بچاتا ہے۔
اجنبیوں سے بات چیت: کسی اجنسی سے بات کرنے کا خیال اکثر افراد کو دہشت زدہ یا پریشان کردیتا ہے کیونکہ انہیں ڈر ہوتا ہے کہ وہ شخص انہیں مسترد نہ کردے‘ تاہم کسی اجنسی سے بات چیت بڑھانے کی عادت اعتماد کو بڑھاتی ہے جو زندگی کے لئے بہت ضروری ہے۔
فون کو جیب میں رکھ کر بھول جانا: دن بھر میں آپ کتنی بار فون کو چیک کرتے ہیں؟ کیا آپ اسے کہیں رکھ کر آرام سے بیٹھ سکتے ہیں؟ اگر ایسا کرسکیں تو آپ کے ذہن کو سکون ملے گا اور کامیابی بھی۔
ایک وقت میں ایک چیز میں مہارت: ملٹی ٹاسکنگ اکثر شخصیت کے لئے تباہ کن ثابت ہوتی ہے۔ انساین توجہ ایک وقت میں کئی چیزوں پر مرکوز نہیں ہوسکتی یا آپ کی کسی چیز میں دلچسپی جلد ختم ہوجاتی ہے۔
مدد طلب کریں: کسی بھی فراد کے لئے مشکل کے وقت دوسرے سے مدد مانگنا کافی غیراطمینان بخش کام ہوتا ہے تاہم یہ عادت آہستہ آہستہ اس کی شخصیت کو تباہ کرنے لگتی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain