تازہ تر ین

اہم کیو ایم پر پابندی, بڑا فیصلہ سامنے آگیا

کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم کیو ایم لندن کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس ضمن میں وفاق اور صوبہ میں اتفاق رائے ہوگیا۔ اس سے قبل وفاق نے ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد وفاق اور صوبے کے درمیان رابطے ہوئے اور طے ہوا کہ ملک دشمن سیاست پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ملک کے خلاف نعرے لگانے والوں کے سا تھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔ یہ بھی طے ہوا ہے کہ الطاف حسین کو سیاست کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزات داخلہ اور صوبائی محکمہ داخلہ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد ایم کیو ایم لندن کو نکیل ڈالنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے جمعرات کو نائن زیرو پر قابل اعتراض نعروں کا نوٹس بھی لیا تھا جبکہ پیپلز پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں نے ایم کیو ایم پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا اور اپیل کی تھی کہ ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیاں بند کی جائیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے اور وفاق نے اس ضمن میں اپوزیشن کو اعتماد میں لیا ہے نہ صرف وفاق اور صوبہ بلکہ حکومت اور اپوزیشن ایک صفحہ پر ہے اور یہ فیصلہ ہوا کہ پا کستان مخالف عناصر کو کھلے بندوں سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائیگی اور ان کی سرکوبی کیلئے وفاق اور صوبہ رابطے میں رہیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain