مکہ مکرمہ (خصوصی رپورٹ) سورج کے گرد زمین کی گردش کے دوران کبھی کبھار سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر آ جاتا ہے۔ اگرچہ ایسا سال میں دو بار ہوتا ہے لیکن رواں سال یہ دوسرا موقع ہے جب آفتاب خانہ کعبہ کے عین اوپر جلوہ فگن ہوا ہے۔ سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر نماز جمعہ کی اذان کے وقت آیا۔ یہ ایک دلفریب فلکیاتی منظر تھا۔ جب زمین پر اللہ کا گھر اور سورج ایک ہی قطار میں اوپر نیچے دکھائی دیئے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق جمعہ کو سورج مکہ مکرمہ میں 90 درجے کے زاویے پر آیا، جو سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق 12:27 پرعین خانہ کعبہ کے اوپر پہنچا۔ سورج سال میں دو بار خانہ کعبہ کے برابر آتا ہے۔ ایک بار موسم گرما اور دوسری بار موسم سرما میں برج جدی اور برج سرطان کے دوران آفتاب کی کرنیں عین خانہ کعبہ کے اوپر سے چمکتی ہیں۔ چونکہ خانہ کعبہ خط استوا اور برج سرطان کے مدار پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس لیے سورج اور زمین کی گردش سے بیت اللہ براہ راست مستفید ہوتا ہے۔
سایہ فگن