لاہور (ویب ڈیسک)لاہور میں غیرمنظورشدہ نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چلانے والوں کی شامت آگئی۔ گاڑی سرکاری ہویا غیر سرکاری،غیرنمونہ نمبر پلیٹ مزید نہیں چلے گی۔مہلت ختم ہونے پرٹریفک پولیس نے کریک ڈاو¿ن شروع کردیاہے۔منظور شدہ نمبرپلیٹ نہ لگانے پرنمبرپلیٹ بھی ضبط ہوگی اور جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔کریک ڈاو¿ن کے دوران زیادہ ترشہری نمبر پلیٹ کے قانون سے لاعلمی کا اظہار کرتے رہے۔ٹریفک پولیس کی یہ مہم سیف سٹی منصوبے کا حصہ ہےجس کے تحت گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر صرف محکمہ ایکسائز کی جاری کردہ نمبرپلیٹ ہی لگانا ضروری ہے۔