تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر, پکڑ دھکڑ, لوٹ مار, یٰسین ملک باے اہم خبر

سرینگر (اے پی پی، این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے کرفیو، پابندیوں اور بیگناہ شہریوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں جاری انتفادہ کو اتوار کو 107روز ہو گئے ۔ جموںوکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور قا بض بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے قتل عام کیخلاف اتوار کو مسلسل 107ویں روز بھی مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔ تمام مرکزی بازاراور کاروباری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت بہت کم تھی۔ بھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے برزلہ کا علی الصبح محاصرہ کر کے بیس افراد کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکارگھروں میں داخل ہو گئے اور خواتین، بچوں اورمعمر افراد سمیت مکینوں کو مار پیٹ کا نشانہ بنانے کے علاوہ نوجوانوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔ ایک خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ اسکی بیٹی کی اگلے ماہ شادی ہے جبکہ پولیس اہلکاروں نے اس کے گھر پر چھاپے کے دوران اسکے تمام زیورات لوٹ لیے جبکہ اسکے شوہر اور بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔شہریوں نے کہا کہ بھارتی پولیس اہلکارانکے موبائل فون بھی لے گئے ۔ لوگوں کاکہنا تھا کہ انہیں صبح کی نماز بھی ادا نہیں کرنے دی گئی ۔بھارتی فوج اور پولیس نے ضلع کپواڑہ میں بھی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران 55شہریوں کو گرفتار کر لیا۔دریں اثنا گجر اور بکروال طبقے کے افراد نے کٹھ پتلی انتظامیہ کے مظالم کےخلاف پریس کالونی سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔دریں اثناءمقبوضہ کشمیر میںجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین محمد یاسین ملک سینٹرل جیل سرینگر میں سخت علیل ہو گئے ہیں اور انہیں علاج کیلئے صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے انتہائی نگہداشت وارڈ میںمنتقل کر دیا گیا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک کی صحت گزشتہ روز شام کو جیل میں سخت بگڑ جانے کے بعد انہیں سرینگر کے ایک نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھاجہاں انکے مختلف ٹیسٹ لیے گئے جس کے بعد انہیں صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سرینگر لے جایا گیا۔ دریں اثنا علیل رہنما کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ محمد یاسین ملک کئی عارضوں میں مبتلا ہیں ¾ مسلسل نظر بندی کے سبب انکی صحت مزید بگڑ چکی ہے۔ اہلخانہ نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔ یاد رہے کہ محمد یاسین ملک رواں برس 8جولائی سے غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے، موجودہ انتفادہ کے نتیجے میں کشمیریوں کو سیاسی،سفارتی اور عالمی سطح پر پربے پناہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جن کے دور رس اثرات مرتب ہونگے اور تحریک آزادی کو فتح حاصل ہو گی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی کی طرف سے میڈیا کے لیے جاری گئے کشمیریوں سے خطاب کے متن میں کہا گیا ہے کہ عوامی انتفادہ کے سو سے زائد روز مکمل ہو چکے ہیں اورپچھلے کئی مہینو ں سے جا ری شجا عت، جا نفشانی و جا نثا ر ی سے لبریز عوامی تحریک کی ما ضی میں کو ئی مثا ل نہیں ملتی ۔ خطاب کے متن میں کہا گیا کہ کشمیریوں نے کاروباری ، معاشی، تعلیمی و اقتصادی مفادات کی قربا نی دے تحریکی مفادات کو تر جیح دے کر ایک مثا ل قائم کر دی ہے اور ثابت کر دیا کہا آ زادی حا صل کر نے کا انکا عزم اور جذبہ نا قابل تسخیر ہے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ رواں عوامی تحریک کے سامنے بھارت بزبا ن حا ل واضح شکست سے دو چا ر ہو چکا ہے اور کشمیریوں کی آزادی میں اب صرف اور صرف جدید اسلحہ سے لیس بھارتی فو رسز حائل ہیں ۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، کانگریس اور دیگر بھارت نواز جماعتوں نے رواں عوامی تحریک کے خلا ف منفی پرو پگنڈ ا پھیلانے کی مہم شروع کر رکھی ہے لیکن انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain