لاہور (آئی اےن پی) پےپلزپارٹی کے چےئر مےن بلاول بھٹو اور شر ےک چےئر مےن آصف علی زرداری نے تحر ےک انصاف کے2نومبر کے احتجاج سے ملک مےں پےداہونےوالی سےاسی صورتحال پر پارٹی پالےسی دےتے ہوئے کہا ہے کہ پےپلزپارٹی پانامہ لےکس کے معاملے پر نوازشرےف سے کوئی رعاےت کر ےگی اور نہ احتساب یا استعفیٰ کے علاوہ کوئی راستہ دیا جائے گا‘پارٹی قائدےن نوازشرےف کی حکومت کا ساتھ دےنے کے تاثر کو مکمل طور پر زائل کر ےں اور پےپلزپارٹی کے4نکات کو اجاگر کےا جائے ۔ پےپلزپارٹی کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق پےپلزپارٹی نے نواز شریف اور عمران خان کی بجائے صرف ملک مےں جمہو رےت اور آئےن کا ساتھ دےنے کا فےصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ پالےسی بھی تشکےل دےدی ہے جسکے مطابق پیپلزپارٹی تحریک انصاف اور حکومت محاذ آرائی میں آئینی نظام کا سا تھ دےں گی (ن) لےگ کی حکومت ےا عمران خان کا ساتھ نہےں دےا جائےگا عمران خان کی تحریک کے نتیجے میں نظام لپیٹنے کے کسی اقدام کی بھر پور مخالفت اور مزاحمت کی جائےگی پےپلزپارٹی کے چےئر مےن بلاول بھٹو اور شر ےک چےئر مےن آصف علی زرداری نے پارٹی قائدےن پر واضح کر دےا ہے پےپلزپارٹی کی پالیسی ہے کہ نواز شریف سے کوئی رعایت ہوگی نہ احتساب یا استعفیٰ کے علاوہ کوئی راستہ دیا جائے گا‘ پی پی پالیسی پی ٹی آئی کی مہم جوئی کی صورت میں جمہوریت کو خطرہ ہوا تو نظام کا دفاع کریں گے‘ پی پی پالیسی واضح اور دوٹوک ہے پارٹی رہنما کسی الجھن کا شکار نہ ہوں‘آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو نے پارٹی قائدےن کو ہدایت دی ہے کہ حکومت کے ساتھ ہونے کے تاثر کو زائل اور بلاول بھٹو کے چار نکات کو اجاگر کریں۔