تازہ تر ین

چینی فوج نے ”پاکستانی “پرچم تھام لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر )چھ روزہ انٹرنیشنل پیسز چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔ پیسز چیمپئن شپ مقابلوں میں مجموعی طورپر پاکستان نے پہلی ، چین نے دوسری اور سری لنکا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ایونٹ کے آخری روز دو منی میراتھن ریسز ہوئیں۔ گریژن کلب سے ایوب سٹیڈیم تک ہونیوالی ریس میں ملکی و غیر ملکی ایتھلیٹس کے علاوہ عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔ مردوں کی تین عشاریہ دو کلومیٹر ریس ساہیوال کے عامراحمد نے جیت لی ۔دوسری پوزیشن رفیق احمد نے حاصل کی ۔ بچوں کی ریس میں ننگے پاﺅں شریک ہونیوالے واحد علی پہلے نمبر پر رہے ۔جب واحد علی ننگے پاﺅں ایوب سٹیڈیم میں داخل ہوا تو پورا سٹیڈیم استقبال کے لئے کھڑا ہوگیااور تالیاں بجا کر خوب داد دی۔ ریس میں چین کا فوجی دستہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے سٹیڈیم میں داخل ہوا۔ گرلز کیٹیگری میں تحریم عالم فاتح رہیں۔ اٹھارہ سے پنتیس سال کی عمر کی کیٹیگری میں فرحت بانو نے کامیابی حاصل کی۔ اولمپیئن رابعہ عاشق نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ پینتیس سال سے زیادہ کیٹیگری میں مسز قمر نے اول پوزیشن پائی۔ ڈاکٹر فاطمہ کا دوسرا نمبر رہا۔ بوائز کیٹیگری میں معروف یونس کامیاب رہے۔ ریس کے موقع پر کرکٹر اظہر علی کے والد بھی موجود تھے ۔ فاتح اتھلیٹ عامر احمد نے اپنی جیت کو پاکستان آرمی اور کشمیریوں کے نام کیا۔ مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے انعامات تقسیم کئے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain