تازہ تر ین

ریڈ زون فوج کے حوالے, حکمت عملی فائنل

اسلام آؓباد (نامہ نگار خصوصی) دھرنے کے پیش نظر حکومت کی جانب سے پولیس کو شرکا کو روکنے کی تیاری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں وزیرداخلہ چودھری نثارکی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کے 2نومبرکو ہونے والے دھرنے پرسیکیورٹی پلان کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں راولپنڈی اوراسلام آباد کے پولیس حکام نے شرکت کی اور دھرنے کے شرکا کو روکنے کی حکمت عملی پرغور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیرداخلہ چوہدری نثارنے پولیس کوشرکا کوروکنے کی تیاری کرنے کا حکم دیا، دھرنے کے شرکا کو کنٹینرلگا کرروکا جائے گا جب کہ مظاہرین سے نمٹنے کے لئے واٹرکینن بھی تیارکرلیا گیا ہے۔ پولیس نے آنسو گیس سے بچنے کے لئے 700جدید گیس ماسک خرید لئے ہیں تاکہ پولیس اہلکاراپنی ہی شیلنگ کا شکار نہ ہوں۔ پولیس کی جانب سے دھرنا روکنے کے لئے کنٹینرزکی بکنگ بھی شروع کردی گئی ہے تاہم اجلاس میں واضح طورپریہ نہیں بتایا گیا کہ شرکا کو آنے سے روکا جائے گا یا ان کے راستے میں رکاوٹیں لگائی جائیں گی۔دوسری جانب پی ٹی آئی کی قیادت نے بھی مزاحمت کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے پارٹی رہنماں کوکارکنوں کی تربیت کی ہدایت کردی ہے۔ حکومت نے دھرنے کے پیش نظر ریڈ زون کی سکیورٹی کے لیے فوج کو طلب کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ریڈزون سمیت تمام اہم تنصیبات کی سکیورٹی پاک فوج کے سپرد کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے دھرنے کے پیش نظر ریڈزون سمیت اہم تنصیبات کی سکیورٹی پاک فوج کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2 نومبر کے دھرنے کے پیش نظر حکومت کی جانب سے پولیس کوصورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار رہنے کا حکم دیدیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق وزیرداخلہ چودھری نثارکی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کے 2 نومبرکو ہونے والے دھرنے پرسیکیورٹی پلان کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں راولپنڈی اوراسلام آباد کے پولیس حکام نے شرکت کی ¾ دھرنے اور شہر کو بند کر نے سے روکنے کی حکمت عملی پرغور کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain