تازہ تر ین

دوران طواف خانہ کعبہ کی دلچسپ تصویر….ہر طرف دھوم مچ گئی

مکہ المکرمہ(نیوز ڈیسک) ہر مسلمان طواف خانہ کعبہ اور اللہ کے گھر کی زیارت کو اپنے لئے باعث فخر اور نجات کا ذریعہ سمجھنے کے ساتھ کار ثواب سمجھتا ہے اور رواں برس حج کے دوران لی گئی دل کی شکل میں طواف کعبہ کی ایک تصویر کو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ پزیرائی مل رہی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق رواں برس حج کے دنوں میں احمد حاضر نامی ایک شہری نے خانہ کعبہ میں طواف اور دیگر مناسک کی بہت سی تصاویر اپنے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیں جن میں طواف خانہ کعبہ کی ایک تصویر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ اس تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ حجاج کرام کے طواف کے دوران ایسا موقع بھی آیا کہ منظر دل کی شکل میں بدل گیا۔احمد کا کہنا ہے کہ اس نے خانہ کعبہ کے یہ روح پروز مناظر فوری طور پر اس لئے شائع نہیں کئے کہ لوگ جب حج کی ادائیگی کے بعد اپنے وطن کو لوٹ جائیں تو وہ بھی اس تصویر کو شیئر کر سکیں۔احمد حاضر نے 7 ذی الحج سے سعودی فضائیہ کی ٹیم کے ہمراہ خانہ کعبہ کے فضائی مناظر کا جائزہ لیتے ہوئے ایسی کئی تصاویر اتاریں جنہیں وہ ایک ایک کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر حرم مکی میں طواف کی تصاویر اتارنے میں بہت جلدی سے کام لیتے تھے کیونکہ جاری طواف کے باعث مناظر سکینڈوں میں تبدیل ہو رہے تھے۔ اس دوران اتفاقی طور پر ایک ایسا موقع آیا جب حجاج کرام خانہ کعبہ کے گرد دل کی شکل میں اکٹھے ہوئے تو میں نے یہ منظر فوری طور پر کیمرے میں محفوظ کرلیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain