پشاور (این این آئی) پاکستان تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو کے پی اسمبلی کے ارکان کے استعفے جمع کرنے کی ہدایت کی ہے نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان دھرنے کے دوران کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں اپوزیشن نے اس سلسلے میں صلاح و مشورے شروع کر دیئے ہیں۔پی ٹی آئی کی ایم پی اے زریں ضیاءنے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے استعفے مانگے تو فوراً جمع کرا دیں گے۔