تازہ تر ین

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کی سیمی فائنل نشست پکی

کوانتن (نیوزایجنسیاں) دفاعی چمپئن پاکستان چوتھی ایشین مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستانی ٹیم نے اپنے آخری میچ میں چین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 گولز سے ہرا کر تیسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ گرین شرٹس کی طرف سے عبدالحسیم خان نے 2 جبکہ علی شان اور محمدعرفان جونیئر نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ میزبان ملائیشیا اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول برابری پر ختم ہوا۔ گرین شرٹس ٹائٹلز کی ہیٹرک مکمل کرنے سے دو فتوحات کی دوری پر ہے۔ پاکستان نے مسلسل دو بار ٹائٹلز جیت رکھے ہیں۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چین کو با آسانی 4-0 گولز سے ہرا کر تیسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کیا۔ میچ کے 21 ویں منٹ میں عبدالحسیم نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی، پہلے ہاف تک پاکستان کو چین کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف کے پہلے ہی منٹ میں عبدالحسیم خان نے شاندار گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، 48 ویں منٹ میں پاکستان کے علی شان اور محمدعرفان جونیئر نے یکے بعد دیگرے دو گولز کر کے مقابلہ 4-0 کر دیا، چین نے برتری ختم کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم پاکستان کے مضبوط دفاع نے اسے کامیاب نہ ہونے دیا، اسطرح پاکستان نے چین کو 4-0گولز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ میزبان ملائیشیا اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول برابری پر ختم ہوا۔ ملائیشیا کے رضی رحیم نے میچ ختم ہونے سے چار منٹ قبل شاندار گول کر کے جنوبی کوریا کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ملائیشیا کی جانب سے رضی اور کوریا کی طرف سے جنوو نے گولز کئے۔ڈرا میچ کھیلنے کی وجہ سے ملائیشین ٹیم ٹیبل پر 10پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور کوریا8 کاپوائنٹس کیساتھ چوتھا نمبر ہے۔بھارت 13پوائنٹس کیساتھ پہلے اورپاکستان9پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبرپررہا۔5ویں پوزیشن کےلئے چین اورجاپان میں مقابلہ ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain