کوانتن (نیوزایجنسیاں) دفاعی چمپئن پاکستان چوتھی ایشین مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستانی ٹیم نے اپنے آخری میچ میں چین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 گولز سے ہرا کر تیسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ گرین شرٹس کی طرف سے عبدالحسیم خان نے 2 جبکہ علی شان اور محمدعرفان جونیئر نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ میزبان ملائیشیا اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول برابری پر ختم ہوا۔ گرین شرٹس ٹائٹلز کی ہیٹرک مکمل کرنے سے دو فتوحات کی دوری پر ہے۔ پاکستان نے مسلسل دو بار ٹائٹلز جیت رکھے ہیں۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چین کو با آسانی 4-0 گولز سے ہرا کر تیسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کیا۔ میچ کے 21 ویں منٹ میں عبدالحسیم نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی، پہلے ہاف تک پاکستان کو چین کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف کے پہلے ہی منٹ میں عبدالحسیم خان نے شاندار گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، 48 ویں منٹ میں پاکستان کے علی شان اور محمدعرفان جونیئر نے یکے بعد دیگرے دو گولز کر کے مقابلہ 4-0 کر دیا، چین نے برتری ختم کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم پاکستان کے مضبوط دفاع نے اسے کامیاب نہ ہونے دیا، اسطرح پاکستان نے چین کو 4-0گولز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ میزبان ملائیشیا اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول برابری پر ختم ہوا۔ ملائیشیا کے رضی رحیم نے میچ ختم ہونے سے چار منٹ قبل شاندار گول کر کے جنوبی کوریا کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ملائیشیا کی جانب سے رضی اور کوریا کی طرف سے جنوو نے گولز کئے۔ڈرا میچ کھیلنے کی وجہ سے ملائیشین ٹیم ٹیبل پر 10پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور کوریا8 کاپوائنٹس کیساتھ چوتھا نمبر ہے۔بھارت 13پوائنٹس کیساتھ پہلے اورپاکستان9پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبرپررہا۔5ویں پوزیشن کےلئے چین اورجاپان میں مقابلہ ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد:کے پی میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد فیض آباد انٹرچینج سے کنٹینرز ہٹائے جارہے ہیں۔
- امریکا کچھ شرائط پر راضی ہےتہران آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ لگ گئی
- دہشگردی نا منظور اپیکس کمیٹی کے پی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھنے کا فیصلہ
- فیلڈ مارشل سے وفد کی ملاقات پاکستان برازیل کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- اسلام آباد میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد ڈی چوک سے کنٹینرز ہٹانیکا کام شروع
- KPمیں گورنر راج کے بعد روپوشPTI قیادت کی مشکلات بڑھنے کا امکان
- انڈیا سے آنیوالی بارودی سرنگ دھماکے میں 4 پاکستانی نوجوان شہید
- راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے برازیل کے جوائنٹ چیف آف سٹاف کے سربراہ ملاقات کررہے ہیں۔
- جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج’ دو نئے ارکان بلاول بھٹو اور رانا ثنا اللہ شریک ہونگے
- وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اورگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا رمضان میں صرف چار ماہ باقی
- دہشت گرد سہولت کاروں کیخلاف سخت کاروائی خیبرپختونخوا میں حکومتی رٹ پر سمجھوتہ نہیں ہو گا گورنر کنڈی
- پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز، روسی وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے
- بنوں: سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ایک خارجی جہنم واصل
- کوئٹہ: پاک فوج کا تربیتی مشاق طیارہ گرکر تباہ’ دونوں پائلٹ شہید
- ڈیرہ بگٹی: تخریب کاروں نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا
- پوپ لیو کا پھیپھڑے میں رسولی کا انکشاف، جلد سرجری کا اعلان
- نوبیل انعام برائے معاشیات 2امریکی ماہرین کو دینے کا اعلان
- مریم نواز کا صنعتی مزدوروں کیلئے تحفہ سی ایم بائیک نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر دیئے
- پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کر کے دنیا کو محفوظ کیاعطاء اللہ تارڑ
