تہران ابط امریکہ کچتہران ( نیوز ایجنسیاں) ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کی 7 میں سے کچھ شرائط پر راضی ہوگیا ہے، لیکن ہم امریکی ردعمل کو ناکافی سمجھتے ہیں۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہےکہ آبنائے ہرمز کی بندش امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کا ردِعمل تھی، دباؤ ڈالنے کا حربہ نہیں۔ادھر آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر جہاز میں آگ لگ گئی۔ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کی سات میں سے کچھ شرائط پر راضی ہوگیا ہے، لیکن ہم امریکی ردعمل کو ناکافی سمجھتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایرانی سفارت کاری کا انداز بدل چکا ہے۔ اور اب جنگ سے پہلے کی صورتحال کی طرف واپسی نہیں ہوگی۔محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران کو فتح کرنے کے خام خیالی میں مبتلا امریکی صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کے دھوکے میں آ کر انسانی تاریخ کی احمقانہ ترین جنگوں میں سے ایک کا آغاز کیا ۔انہوں نے کہا کہ اب، جب امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے میں ناکام رہا ہے، تو انہوں نے سمگلنگ کا سہارا لیا ہے۔محسن رضائی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کبھی اتنی ذلت آمیز حد تک نہیں گری تھی۔دریں اثناء ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے ردِعمل میں آبنائے ہرمز کی بندش کی گئی ہے۔انہوں نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کسی فریق پر دبائو ڈالنے یا اسے رعایتیں دینے پر مجبور کرنے کے لیے نہیں کی گئی۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہم نے یہ اقدام بین الاقوامی قانون کے مطابق کیا ہے۔انہوں نے امریکی بحری ناکہ بندی کو جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک امریکا اپنی بحری ناکہ بندی جاری رکھے گا، آبنائے ہرمز میں سلامتی بحال نہیں ہو سکے گی۔ایرانی ترجمان نے کہا کہ امریکی جو کچھ کہتے ہیں، وہ زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ایرانی تجویز پر امریکی جواب کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جائزہ مکمل ہونے پر ثالثوں کے ذریعے جواب دیں گے۔ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے یمنی تنازع کے مذاکرات کے ذریعے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یمن تنازع کو روڈ میپ پر عمل درآمد کے ذریعے بہت پہلے ہی حل ہو جانا چاہیے تھا۔قبل ازیں آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر جہاز میں آگ لگ گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کا کہنا تھا کہ خام تیل لے جانے والے اس سپر ٹینکر نے اپنے تمام نیویگیشن سسٹمز بند کر دیے تھے اور وہ غیر قانونی راستے سے آبنائے سے باہر نکلنا چاہتا تھا۔پاسداران کا دعویٰ ہے کہ ہفتے کے روز سے اب تک یہ تیسرا سپر ٹینکر ہے جو ہرمز میں غیر مجاز راستے سے گزرتے ہوئے بارودی سرنگ سے ٹکرایا اور اس میں آگ لگ گئی۔ پاسدارانِ انقلاب نے واقعے کی وڈیو جاری کر دی۔ایرا نی پاسدارانِ انقلاب نے خبر دار کیا کہ آبنائے ہرمز میں جو بھی جہاز اپنے نیویگیشن اور پوزیشننگ سسٹمز بند کرے گا، اسے دشمن کا ہدف سمجھا جائے گا اور اس کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔
تہران
بریکنگ نیوز
- اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ
- سبزیاں مہنگے داموں فروخت؛ سرکاری نرخ نامہ نظر انداز، شہری پریشان
- لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
- پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
- مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی
- امریکہ، آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر بردار کروز کشتی الٹ گئی، 32 افراد زخمی
- سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
- پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی
- جاپان کی جانب سے پولیو پروگرام کیلئے 4.3 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کا اعلان
- تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ
- پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
- کراچی:نیٹی جیٹی سمندر پر سائبریا کے مہمان پرندے خوراک تلاش کررہے ہیں۔
- برطانیہ میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے مقدمے میں بھارتی شہری کو 30 سال قید کی سزا
- یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنیکی درخواست پر غور شروع
- تھانہ بسال پولیس کا جرائم کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
- اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
- آئرلینڈ میں عالمی رہنما بال بال بچ گئے’ گرینڈ ڈنر کے مقام سے بم برآمد
- سہیل آفریدی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی حراست آئینی عدالت میں چیلنج
- ممکنہ غفلت پرSHOتھانہ ٹمن سمیت 4پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا
