مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل ہجیرہ کے سرحدی گاؤں مہنڈلہ کے چار نوجوان بھارتی فوج کی بچھائی بارودی سرنگ پھٹنے سے شہید ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق مہنڈلہ گاؤں میں چشمے کے پائپ کی مرمت کے دوران آئی ڈی پھٹنے سے دھماکہ ہوا اور چاروں نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔مقامی عمائدین کے مطابق بھارتی آرمی نے چشمے کے قریب آئی ڈی (بم) لگائی تھی جو بلاسٹ ہوگئی، شہدا میں سردار فیضان صغیر، سردار اشتیاق، عاصم رفیق اور وقاص شریف شامل ہیں، چاروں کا تعلق دولی برادری سے ہے اور ان کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق ہجیرہ میں دھماکا بھارتی قابض افواج کی بچھائی گئی اینٹی پرسن لینڈ مائن سے ہوا، ممکنہ طور پر لینڈ مائن بھارتی مقبوضہ علاقے سے بہہ کر آزاد کشمیر میں آگئی تھی۔چاروں شہید نوجوانوں کی میتیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہجیرہ پہنچادی گئیں۔کمشنر پونچھ سردار وحید نے واقعہ کی تصدیق کی ہے اور موقف دیا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا پتا لگایا جا رہا ہے۔
بارودی سرنگ
