اسلام آباد(حبہ عباسی )اسلام آباد میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد ڈی چوک سمیت شہر کے مختلف
علاقوں سے کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے احکامات جاری کیے ہیں کہ آج شام تک شہر سے تمام کنٹینرز ہٹا دیے جائیں۔ اس آپریشن کے لیے 20 کرینز استعمال کی جا رہی ہیں، جن کی مدد سے تقریبا 900 کنٹینرز ہٹانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی چوک، جو سیاسی احتجاج اور دھرنوں کے دوران سکیورٹی انتظامات کا اہم مرکز رہا، وہاں سے بھی رکاوٹیں ختم کی جا رہی ہیں۔ شہر کی مختلف شاہراہوں اور اہم گزرگاہوں پر رکھے گئے کنٹینرز کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات، ٹریفک کی روانی
