Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مریم نواز کا صنعتی مزدوروں کیلئے تحفہ سی ایم بائیک نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر دیئے

    By Khabrain Newsاکتوبر 13, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے مزدور کیلئے صحت کی
    سہولیات فیکٹری اور گھرکی دہلیز تک پہنچا دیں۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ65 موبائل ہسپتال اور بائیکس پر مشتمل موبائل ہیلتھ پروگرام شروع ہوگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کیا۔ موبائل ہیلتھ پروگرام سے لاہور، قصوراور شیخوپورہ میں 46 لاکھ سے زائد صنعتی ورکرز اور ان کے خاندان کا علاج ان کی دہلیز پر ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مارچ 2027 تک گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، رحیم یار خان اور راولپنڈی میں سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام شروع کرنے کا ہدف مقرر کردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوشل سکیورٹی موبائل ہسپتال، موبائل ڈینٹل ہسپتال، بائیک اور سکوٹیز کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موبائل بائیک پر موجود میڈیسن اور طبی آلات کے بارے بریفنگ اور موبائل بائیک پر موجود ڈیوائس سے ٹمپریچر بھی چیک کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سوشل سکیورٹی ہسپتال کی تصویر ی تاریخ پر مشتمل کافی بک بھی پیش کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نواز شریف سوشل سیکورٹی ہسپتال کے ا و پی ڈی اور رحمتہ اللعالمین کارڈیک سینٹر کا دورہ کیا اوراو پی ڈی میں موجود مریضوں سے بات چیت کی اور ان کا حال دریافت کیا۔ اس موقع پربزرگ مریضہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کارڈیالوجی وارڈ میں مریضوں کی عیادت کی،تسلی دی اورصحت یابی کی دعاکی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وارڈ میں بیمار ماں کی تیمارداری کرنے والی بیٹی کو سراہا اور پیار بھی کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کووزیر محنت منشا اللہ بٹ، کمشنر پیسی ذوالفقار علی کھرل اور سیکرٹری دانش افضال نے موبائل ہیلتھ پروگرام پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا کہ موبائل ہیلتھ یونٹس میں 10 موبائل ہسپتال،پانچ موبائل کلینک، ڈینٹل اور کارڈیک موبائل، 40 موٹر سائیکلیں اور 10 اسکوٹیز شامل کیا گیا ہے۔ موبائل ہیلتھ یونٹس میں میڈیکل باکس، فرسٹ ایڈ، بنیادی ادویات اور آگاہی دی جائیگی۔ موبائل کلینکس میں ڈاکٹر، او پی ڈی، تشخیصی سہولیات، ادویات، فرسٹ ایڈ، ٹیلی میڈیسن اور آگاہی مواد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ موبائل ہسپتال میں ڈاکٹر، لیڈی ڈاکٹر، ریڈیولوجسٹ، نرس، لیب اور ایکس رے ٹیکنیشینز، او پی ڈی، ریڈیولوجی اور پیتھالوجی لیب موجود ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ رجسٹرڈ محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو دوران کار/دہلیز پر طبی سہولیات فراہمی اور سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ سروسز کا آغازسنگ میل ہے۔ فیکٹری ہو، تجارتی یا صنعتی یونٹ جہاں محنت کش ہوگا وہاں سوشل سیکیورٹی کی موبائل ہیلتھ یونٹس موجود ہوں گی۔ پنجاب سوشل سیکیورٹی موبائل ہیلتھ سروسز کا بنیادی مقصد رجسٹرڈ محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ تک معیاری طبی سہولیات پہنچانا ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سی ایم ای بائیکس سکیم نے نوجوانوں میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردئیے۔ حکومت پنجاب کی کسی بھی سکیم میں پہلی بار 13لاکھ سے زائد نوجوانوں کی رجسٹریشن کی گئی۔ سی ایم ای بائیکس سکیم کے لئے درخواستیں جمع کرانے کا عمل مکمل ہوگیا۔ سی ایم ای بائیکس سکیم کے لئے 6لاکھ 7ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہوئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سی ایم ای بائیکس سکیم کا پراسیس جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ سی ایم ای بائیکس سکیم کے تحت ایک لاکھ خوش نصیب نوجوانوں کو 3ہزار روپے ماہانہ کی آسان اقساط پر قرعہ اندازی کے ذریعے ای بائیک دی جائیں گی۔ حکومت پنجاب ایک لاکھ ای بائیکس سکیم کے لئے سود خود ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ای بائیکس سکیم میں کامیاب طالبات کو مفت ڈرائیونگ سکھائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نوجوانوں بالخصوص طالبات کو آگے بڑھنے کے لئے تمام تر وسائل مہیا کریں گے۔ طالبات کو ای بائیک کے ذریعے نہ صرف آمدو رفت میں آسانی ہوگی بلکہ ماہانہ اخراجات بھی بچیں گے۔ پنجاب کا ہر بیٹا اور بیٹی میرے لئے بہت ہی خاص ہیں۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر ردعمل میں کہا ہیکہ یہ 13 سالہ نااہلی کا قصور ہے، خیبر پختونخوا کو اب انتشار نہیں خدمت چاہیے۔ایکس پر جاری بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کو 13 برس صرف دھرنے،انتشار، گالم گلوچ اور سستے ٹرینڈز ملے۔ آج اگر خیبر پختونخوا گورنر راج اور ایمرجنسی کی باتیں سن رہا ہے تو یہ عوام کا نہیں 13 سالہ نااہلی کا قصور ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں سے سوال ہیکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا ایک ہی ملک میں ہیں، ایک ہی آئین اور ایک ہی قومی خزانے کے حصے دار ہیں، پھر ایک صوبے میں ترقی کا سفر اور دوسرے میں تنزلی اور بدامنی کیوں؟ فرق وسائل کا نہیں، نیت اور اہلیت کا ہے۔ اگر پنجاب ستھرا ہو سکتا ہے تو خیبر پختونخوا کیوں نہیں؟ کیونکہ وہاں صفائی نہیں، صرف سیاست ہوئی۔اگر پنجاب کے ہونہار بچوں کو اسکالرشپ مل سکتی ہے تو خیبر پختونخوا کے بچوں کو کیوں نہیں؟ کیونکہ وہاں ترجیح بچے نہیں، دھرنے تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب کی مائیں بے فکر ہیں تو خیبر پختونخوا کی مائیں خوف میں کیوں؟ کیونکہ وہاں توجہ عوام کی حفاظت پر نہیں، اسلام آباد پر چڑھائی پر رہی۔ اگر پنجاب میں گرین الیکٹرو بسیں چل سکتی ہیں تو خیبر پختونخوا میں کیوں نہیں؟ کیونکہ وہاں منصوبے زمین پر نہیں، صرف سوشل میڈیا پر چلے۔ اگر پنجاب کے گاؤں تک پختہ سڑکیں پہنچ سکتی ہیں تو خیبر پختونخوا کی سڑکیں ادھوری کیوں؟ کیونکہ وہاں وعدے ہوئے،کام نہیں۔ اگر پنجاب میں مفت دوا، فیلڈ اسپتال اور کلینک آن ویلز دہلیز پر ہیں تو خیبر پختونخوا کا مریض بے بس کیوں؟ کیونکہ وہاں عوام کی صحت سے زیادہ اقتدار عزیز رہا۔ان کا کہنا تھا کہ کیوں کا جواب ایک ہی ہے، 13 سالہ انتشار اور نااہلی!، پنجاب نے ثابت کر دیا کہ حکومتیں بڑھکوں سے نہیں، کام، کام اور کام سے چلتی ہیں۔خیبر پختونخوا کو اب انتشار نہیں، خدمت چاہیے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں پائلٹس کی شہادت پرگہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہید پائلٹس کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کیلئے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
    مریم نواز

    Khabrain News

      Keep Reading

      PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر

      اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔

      جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.