اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کر کے دنیا کو محفوظ کیا، افغانستان میں 20 ہزار سے زائددہشت گرد موجود ہیں،ہمیں انتہا پسندی کا سامنا ہے، پْرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے،دہشت گرد افغان سر زمین پر ہر قسم کی تربیت حاصل کر رہے ہیں، پاکستان افغانستان میں انتہا و شدت پسندی کا خاتمہ چاہتا ہے،پاکستان نے دنیا میں قیام امن کے لیے جو کیا اس سے ثابت ہے پاکستان حل نکال سکتا ہے۔انسدادِ دہشت گردی کے بدلتے منظر نامے پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایسا مسئلہ ہے جس کا ہم سامنا کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 100 ارب ڈالرز سے زائد معاشی نقصان اٹھا چکا، پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انتہا پسندی کا سامنا ہے، پْرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے، پاکستان مختلف فورمز پر افغان رجیم کو دہشت گردی کے خاتمے میں کردار ادا کرنے کا کہہ چکا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے 40 سال تک 40 لاکھ افغانوں کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کیلئے ہماری مہمان نوازی اور محبت کی دنیا گواہ ہے۔عطاء تارڑ نے کہا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے 6 ہزار سے زائد دہشت گرد پناہ لیے ہوئے ہیں، دہشت گرد افغان سر زمین پر محفوظ پناہ گاہوں میں مقیم ہیں، دہشت گرد افغان سر زمین پر ہر قسم کی تربیت حاصل کر رہے ہیں، پاکستان افغانستان میں انتہا و شدت پسندی کا خاتمہ چاہتا ہے۔انہوںنے کہاکہ خیبر پختون خوا کے لوگ محبِ وطن ہیں، وہاں کے لوگ صوبے سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ چاہتے ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ کر کے پاکستان کو جلد امن کا گہوارہ بنائیں گے۔وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ جو اقدام خیبر پختون خوا میں ہوا اس کا خیر مقدم کرتے ہیں، گورنر راج صوبے کے لوگوں کو دہشت گردی کے خلاف لڑنے میں بااختیار بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان دہشت گردی کا سپورٹر رہے گا تو امن کیسے آئے گا؟ پاکستان متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتے گا، معرکہ حق نے ثابت کیا پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، پاکستان نے دنیا میں قیام امن کے لیے جو کیا اس سے ثابت ہے پاکستان حل نکال سکتا ہے۔
عطا تارڑ
بریکنگ نیوز
- بانی پی ٹی آئی کا دونوں اپوزیشن لیڈرز پر مکمل اعتماد کا اظہار سیاسی اتحاد کو مزید وسعت دینے دینے کی ہدایت
- مریم نواز کا راولپنڈی میں فقیدلمثال استقبال منوں پھول نچھاور لیپ ٹاپ ہونہار سکالر شپ چیک تقسیم
- راولپنڈی:وزیراعلیٰ مریم نوازشریف استقبال کرنے والوں کے نعروں کا جواب دے رہی ہیں
- اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی ملاقات کر رہے ہیں۔
- آئی ایم ایف اجلاس’ پاکستان کیلئے 1.2ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کا امکان
- ہیروئن سمگلنگ کا الزام ‘ مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی
- پشاورپولیس نے اسٹریٹ فائٹر کے خلاف آپریشن اسٹریٹ فائٹ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خطرناک اسنیچرز کو ہلاک
- مردان’ سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر کی قیادت میں آنے والے وفد کے اعزاز میں ایگزیکٹو کمیٹی ممبر مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر مسعود الرحمن کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام، مردان چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹری کے گروپ لیڈر احسان باچہ، مردان ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی گروپ لیڈر عنبرین ہوتی، مردان کی تمام اہم ٹریڈ باڈیز، مختلف ایسوسی ایشنز، ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مقامی کاروباری برادری کے نمائندوں کا گروپ فوٹو
- محمد خان بھٹی کو انکوائری نوٹس بھیجنے پر توہین عدالت درخواست ڈی جی اینٹی کرپشن کو 8 دسمبر کو پیش ہونے سے استثنیٰ
- ڈائریکٹوریٹ آف کالجز راولپنڈی ڈویژن شدید مالی بحران کا شکار
- LPG قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مصنوعی قلت سے شہری پریشان
- چین:وفاقی وزیر احسن اقبال کا جلے یوگوآن پہنچنے پر شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو۔
- بچوں کے حقوق کیلئے بنے اداروں نے تحفظ دینے کی بجائے انہیں کاغذوں میںگم کر دیا
- جعلی پولیس مقابلہ کیس:نامزد ایس آئی و کانسٹیبل کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع
- پنجاب یونیورسٹی نے اپنی ریسرچ گرانٹ سکیم کے تحت فیکلٹی ممبران سے تحقیقی منصوبوں کی تجاویز طلب کر لی ہیں
- تھانہ نیلہ کی کارروائی،مردہ مرغیوں سے لدی گاڑی تحویل میں لے لی
- فتح جنگ: پنڈ بہادر خان کے نوجوان بلوچستان ایف سی کے طالب حسین اعوان شہید کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے دورس جانب شہید کی فائل فوٹو۔
- ڈاکٹر حمید جنرل ہو میو اور ڈاکٹر و لمار شوابے جرمنی کی تاریخی شراکت داری
- ایف سی بلوچستان کے جوان طالب حسین اعوان کی نماز جنازہ ادا
- پاکستان’ یوگنڈا کا زرعی تجارت سے استفادہ، چاول کی برآمدات میں اضافے ‘ تحقیقی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق
