تازہ تر ین

منہ توڑ جواب دینگے, وزیراعظم کے اہم اعلان سے کھلبلی

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم نوازشریف نے سیالکوٹ ورکنگ باو¿نڈری بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں قبول نہیں ، سخت جواب پر مجبور نہ کیا جائے، بھارت حالیہ واقعات کا جواب دے، ہماری امن پسندی کا غلط مطلب نہ لےا جائے ،بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دینگے،کنٹرول لائن اور ورکنگ باو¿نڈری پر سیز فائر کی حالیہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو کیفر کردارتک پہنچایا جائے ،ہم نے ہر ممکن تحمل کا مظاہرہ کیا،امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انسانی اقدار کے منافی ،عالمی برادری نوٹس لے،بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے اور دیرینہ مسئلہ کشمیر کے خوش اسلوبی سے تصفیے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی زیرالتوا قراردادوں پر عملدرآمد کرے،پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دو الگ الگ بیانات میں کیا ہے جن میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کی گئی اور 27اکتوبر کی مناسبت سے کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔نواز شریف نے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارت کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ بھارت جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، ہرممکن حد تک تحمل کا مظاہرہ کیا، امن کی خواہش کو کمزوری تصور نہ کیا جائے ، خلاف ورزیاں جاری رہیں تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیا کہ ہم امن پسند ہیں ، تنازعات کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں ۔ بھارت کی جانب سے امن کوششوں کا موثر جواب نہ دینا افسوسناک ہے ۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بھارت سیز فائر کی حالیہ خلاف ورزیوں کے ہ واقعات کی تحقیقات کرے ، حقائق پاکستان کو فراہم کرے اور بھارتی فوج کو ہدایت دے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے ۔بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو منہ توڑ جواب دیاجائے گا۔بھارت سرحدی دیہات کو دانستہ ہدف بنانے سے گریز کرے ۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ورکنگ بانڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ 21 اکتوبر سے جاری ہے جس میں اب تک 6 پاکستانی شہری شہید اور 20 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ءکو انسانی تاریخ کا سیاہ باب رقم کیا گیا۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا جو تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ 8 جولائی کو برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھ گئے بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود دہشت گردی جاری رکھی بھارت کیخلاف یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تمام انسانی اقدار کو روند ڈالا۔ عالمی برادری سے وعدوں کے باوجود بھارت اپنے وعدوں سے منحرف ہے۔ یوم سیاہ منانے کا مقصد بھارتی تسلط کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف سے قطر کے وزیر دفاع نے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق قطر کے وزیردفاع نے وزیراعظم نوازشریف سے طویل ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیردفاع سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ پاکستان‘ ترکی اور قطر دفاعی پیداوار کے شعبے میں مل کر کام کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں جو معاشی استحکام کیلئے اہم ہیں۔ کوئٹہ حملے میں بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ قطر کے وزیر دفاع نے امیر قطر کی جانب سے سانحہ کوئٹہ پر تعزیت کا اظہار کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain