تازہ تر ین

طاہرالقادری کی واپسی….بڑی خبر آگئی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے سے قبل واپس آنے کے چانس ہیں۔ ”وزیراعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کریں یا استعفیٰ دیں“۔ تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نوازگنڈاپور نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد دھرنے میں شرکت کریگی اور لال حویلی بھی جائے گی۔ اگر اسلام آباد میں نیا ماڈل ٹاﺅن ہوا تو اس کا ردعمل پہلے ماڈل ٹاﺅن جیسا نہیں ہوگا۔ پاناما لیکس پر انکا کہنا تھا کہ ملزمان کو پکڑنے کیلئے پاناما لیکس کی تحقیقات ضروری ہیں۔ جب تک سہولت کار موجود ہیں دہشتگردی ختم نہیں ہوسکتی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکو انصاف ملنا چاہئیے، جب تک ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکو انصاف نہیں ملتا تحرک انصاف پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ جدوجہد کرتی رہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنے میں شرکت کیلئے رضا مند کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا تین رکنی وفد چودھری سرور کی سربراہی میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ پہنچا جہاں دونوں پارٹیوں کے رہنماﺅں میں مذاکرات ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے وفد کی قیادت خرم نواز گنڈا پور نے کی جبکہ پی ٹی آئی کے وفد کی قیادت چودھری سرور کر رہے تھے تاہم ڈاکٹر طاہر القادری ٹیلی فون کے ذریعے مذاکرات میں شامل رہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک دھرنے میں سینکڑوں کارکنوں سمیت شامل ہونے پر رضا مند ہوگئی ہے اور دونوں جماعتوں کے درمیان دھرنے میں شرکت کے طریقے کار پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain