اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئے ہمیں تقریباً نظر بند کر دیا گیا اور باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ میں عدلیہ سے سوال پوچھتا ہوں کہ کیا سارے قوانین ہم پر ہی لاگو ہوتے ہیں؟ ہمیں جلسے میں شرکت کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟ میں نے قانون کی کون سی خلاف ورزی کی ہے؟ حکومت بتائے یہ بادشاہت ہے یا جمہوریت؟ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو جمہوریت کی کوئی سمجھ نہیں ہے۔
میڈیا کے سوال کہ 2نومبر کوآپ کی کیا حکمت عملی ہو گی ،آپ کو آج پولیس نے راولپنڈی تک تو جانے نہیں دیا اُ س وقت کیا کریں گے ،عمران خان نے بتا یا کہ نواز شریف چاہے 50ہزار پولیس بھی اگر لگا دینگے تو 2نومبر کا سونامی ان سب کو بہا کر اسلام آباد ڈی چوک لے جائینگے حکومت دیکھتی رہ جائیگی عوام کا سمند ر ہو گا جس کو روکنا ممکن نہیں ۔جو کرنا ہے کرلیں 2نومبر کو دھرنا ضرور ہو گا ۔
۔انھیں جمہوریت تب یاد آتی ہے جب ان کے احتساب کی بات ہوتی ہے۔ نواز شریف کے احتساب تک میں ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 2 نومبر کو ہم اسلام آباد میں آ کر بتائیں گے کہ عوام کی طاقت کیا ہوتی ہے۔ حکومت عوام کے سمندر کو نہیں روک سکتی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاو¿ن میں جن پولیس والوں نے گولیاں چلائیں وہ قاتل ہیں۔ شہداء پر گولیاں چلانے والوں کو اور دونوں بھائیوں کو جیلوں میں ڈالیں گے۔