تازہ تر ین

”یہ کون ہے؟ بیمار ہے جناب“ شیخ رشید کی کمیٹی چوک اینٹری کا ایک اور دلچسپ پہلو

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) شیخ رشید نے حالیہ صورت حال میں کمیٹی چوک پر ڈرامائی اینٹری دے کر سب کو دنگ کر دیا لیکن اب ان کی ’یادگار‘ اینٹری کا ایک اور دلچسپ پہلو بھی سامنے آ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید ڈھوک کشمیریاں سے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر چٹیاں ہٹیاں کی تنگ گلیوں سے ہوتے ہوئے کمیٹی چوک پہنچے جہاں راستے میں لوگ انہیں دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ لیکن جب وہ ایک ایسی جگہ پہنچے جہاں پولیس کے ناکے موجود تھے تو انہوں نے منہ پر رومال باندھ لیا اور سر پر کشمیری ٹوپی تو پہلے سے ہی موجود تھی۔منہ پر رومال باندھے موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھے شیخ رشید جب پولیس ناکے پر پہنچے تو پولیس والوں نے موٹر سائیکل چلانے والوں سے پوچھا کہ یہ کون ہے تو اس نے کہا کہ یہ ”بیمار“ ہے۔ مریض کا سن کر پولیس والوں کے دل میں ”رحم“ آ گیا اور انہوں نے بغیر دیکھے ہی انہیں جانے کی اجازت دیدی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain