تازہ تر ین

اسلام آباد بند کرنیکی دھمکی سازش, وزیراعلیٰ کے اہم اعلانات جاری

نارووال، شکرگڑھ، لاہور (نمائندگان خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج شکرگڑھ کا دورہ کیا اور بھارتی فوج کی ورکنگ باﺅنڈری پر مختلف مقامات پر بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے شہداءکے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین میں 5، 5 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے اور پنجاب حکومت کی جانب سے شہداءکے اہل خانہ اور بچوں کیلئے علاج معالجے اور تعلیم کی سہولتوں کی مفت فراہمی کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے پوری قوم کے ہیرو ہیں، شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکے لواحقین اور بچوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جائے گی- انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے- بھارت نہ صرف لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے بلکہ ورکنگ با¶نڈری کی بھی خلاف ورزی کر رہا ہے- پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں اور پوری قوم پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے- وطن عزیز پر جا نیں نچھا ور کر نے وا لے شہید ہیں اور شہید زند ہ ہو تے ہیں- ر ا تو ں کی تا ر یکی میں چھپ کر پیچھے سے وا رکر نا ہما رے از لی دشمن بھا رت کی پر ا نی عا د ت ہے ۔ ہما ر ے حو صلے ہما لیہ سے بھی زیا دہ مضبو ط اور بلند ہیں ، ہمیشہ کی طر ح شکست فا ش ہما رے ازلی دشمن کے مقد ر میں لکھی ہے۔افوا ج پا کستا ن ،پو لیس جو ا نو ں، طلبا ءاور ما ﺅ ں ،بہنو ں اور بیٹیو ں نے دہشت گر دی اور انتہا پسند ی کے خاتمے کے لیے قر با نیو ں کی نئی تا ر یخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف دشمن ورکنگ باﺅنڈری اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو دوسری طرف ملکی معیشت کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔ 2014 میں دھرنے نہ دیئے جاتے تو آج ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کا کول پاور پلانٹ کام کر رہا ہوتا اور اس سے توانائی حاصل ہو رہی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ جب الطاف حسین نے کراچی بند کرنے کی دھمکی دی تھی تو نیازی صاحب! آپ نے کہا تھا کہ الطاف حسین ملک دشمنی کر رہا ہے اور اب آپ نے جو پاکستان کے دارالحکومت کو بند کرنے کی کال دی ہے تو اسے کیا نام دیا جائے؟ اسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو بند کرنے کی دھمکی ہے۔ 20کر وڑ عوا م ملک کی خو شحا لی اور خو د کفا لت کے خلا ف سا ز شو ں کو نا کا م بنا دیںگے۔ انہو ںنے کہا کہ پہلے آپ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے گن گاتے تھے، پھر ان کے خلاف ہو گئے۔ اسی طرح سابق چیف جسٹس ناصرالملک پر آپ نے اعتماد کا اظہار کیا، فیصلہ خلاف آیا تو انہیں بھی برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔انہوںنے کہا کہ آپ کی جماعت کا نام تو تحریک انصاف ہے لیکن آپ نے انصاف کے ہر فورم پر ہونے والے فیصلوں کو ماننے سے انکار کیا ہے – عدالت عظمی ہو، عدالت عالیہ یا الیکشن کمیشن ، آپ نے کوئی بھی فیصلے تسلیم نہیں کئے- وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی میں نومولود بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے حقائق جاننے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کے کنوینر راولپنڈی میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عمر ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں ممبر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کوکب ندیم وڑائچ، سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ماہر اطفال ڈاکٹر ہمایوں اقبال اور ڈی سی او راولپنڈی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی ریلوے پولیس منیر احمد چشتی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے دیوالی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد دےتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مےں بسنے والی ہندو برادری ہمارے لئے قابل احترام ہے اور ہم آج ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں مجلس پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے – وزیر اعلی نے فائرنگ کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے –


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain