تہران(این این آئی)ایران کے صدر حسن روحانی نے بدعنوانیوں کے الزامات میں تین وزراءکی برطرفی کے بعد تین نئے وزراءکا تقرر کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے رضا سلطانی کو ثقافت اور اسلامی رہ نمائی ،فخرالدین احمدی اشتیانی کو وزیر تعلیم اور مسعود سلطانی کو کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کا وزیر مقرر کیا ہے۔یہ تینوں وزیر بالترتیب علی جنتی ،علی اصغر فانی اور محمود گودرزی کی جگہ لیں گے۔ان تینوں نے اپنے استعفے پیش کردیے تھے۔کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے سابق وزیر محمود گودرزی کو مالیاتی بدعنوانیوں کے اسکینڈلز منظرعام پر آنے کے بعد عہدہ چھوڑنا پڑا تھا اور ان کی وزارت کے متعدد سینیر عہدے داروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔