لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں ینگ ڈاکٹرز اور میو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ، جس کے بعد دھران ختم کر دیا گیا۔حکومت نے مظاہرہ ختم کرانے کے لیے چار رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔اس سے پہلے سی سی پی او لاہور امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری مال روڈ پر پہنچی اور پہلے ینگ ڈاکٹرز اور واٹر منیجمنٹ کے ملازمین سے مذاکرات کئے لیکن جب مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پولیس حکام نے بھاری نفری کے ہمراہ مال روڈ پر لگے احتجاجی کیمپ اکھاڑ کر پھینک دیئے۔ پولیس نے مال روڈ سے تمام احتجاجی کیمپ اکھاڑ کر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا جب کہ اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی۔