تازہ تر ین

کنٹرول لائن کی آبادی کو محفوظ مقامات پر جانیکی ہدایت …. کشیدگی بڑھ گئی

اسلام آباد(آن لائن) کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے بعدوفاقی حکومت نے آزادکشمیر حکومت کوجنگ بندی لائن کے قریب آبادی کومحفوظ مقامات پر منتقل کرنے کامنصوبہ بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اوردونوں ملکوں کے مابین کشیدگی بڑھنے کے بعد سویلین ہلاکتوں کوروکنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیاہے۔وزیراعظم ہاو¿س میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا جس میں آزادکشمیر حکومت کے نمائندوں،سکیورٹی حکام اور وزارت آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے افسران نے شرکت کی۔کنٹرول لائن کے قریب سویلین آبادی کومحفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلیے انتظامات کیے جا رہے ہیں اورآزادکشمیرکے متعلقہ اضلاع کی مقامی حکومتوں کوہدایت کی گئی ہے کہ اس حوالے سے فوجی حکام کے ساتھ مل کرکام کریں۔آزادکشمیرحکومت کے اہم ذرائع نے بتایا کہ دوسری طرف سے جارحیت کی وجہ سے یہ غیرمعمولی اقدامات اٹھانا پڑے ہیں۔کنٹرول لائن کے قریب واقع تمام اسپتالوں کوبھی ہائی الرٹ کردیاگیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ سویلین آبادی کونکالنے اوربچاو¿ کا منصوبہ بنایا گیاہے اورضرورت پڑی تواس پرعملدرآمدکیا جائے گا۔کنٹرول لائن کے علاقوں کیل، کوٹلی، پونچھ، راولاکوٹ،کھوئی رتہ،سماہنی، بھمبرسیکٹر،نیلم وادی، لیپاوادی اور ملحقہ علاقوں کی آبادی کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ عام طور پرکنٹرول لائن کے انتہائی قریب واقع آبادی کومنتقل کیا جاتا تھا لیکن اس بار بھارتی جارحیت زیادہ ہے اس لیے یہ منصوبہ بنایاگیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain