تازہ تر ین

پانامہ کیس ختم ۔۔۔ اہم ترین خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور معروف قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ سعدرفیق ٹھیک کہتے ہیں پانامہ لیکس طوطا مینا کی کہانی ہے لیکن طوطا پکڑا گیا ہے۔ آج کیس ختم ہو گیا ہے کیونکہ اب کسی اور ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔ اب قطری شہزادے کے خط میں ہی فیصلہ ہو جائے گا۔ ماضی میں بڑے بڑے کیس اخباری تراشوں پر چلے اور فیصلے ہوئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ آرٹیکل 117 کے تحت اب سپریم کورٹ کو کوئی کمیشن بنانے کی ضرورت نہ پڑے گی۔ لیڈر آف سٹیٹ کر رہا ہے کہ انہوں نے کسی اور ملک کے سربراہ سے پیسے لیے ہیں یہ ایک اور مقدمہ بنتا ہے کہ پیسے کیوں لیے اور اس کے عوض کیا چیز بیچی گئی عوام کو بیچا گیا ملک کو بیچا گیا یا کوئی اور چیز بیچی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سیف الرحمان کے کردار کو بھی یاد رکھا جائے جو قطر میں ہی بیٹھا ہے۔ یہ بھی قوم یاد رکھے کہ ایل این جی کا ٹھیکہ بھی قطر سے کیا گیا ہے جو خود ایک بڑا فراڈ اس کی تفصیلات بھی سامنے آ جائے گی۔ 40 سال سے وکالت میں ہوں آج تک دنیا میں ایسا کیس نہیں دیکھا کہ ایک شخص کو بچانے کیلئے ساری حکومت اور مشینری کا استعمال ہو رہا ہے۔ اس وقت خود کو اپوزیشن قرار دینے والی جماعتیں آگے بڑھیں اور اس معاملہ پر بات کریں۔ قطر کے شہزادے کو پاکستان آ کر درجہ اول مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونا ہو گا ان سے بیان لیا جائے گا اور تصدیق تک جیل میں رکھا جائے گا۔ قبول ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ طوطا پھنس گیا ہے اب یہ نہیں بچ سکتا۔ قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی حکومت اخباری تراشوں پر کرپشن کا الزام لگا کر ختم کی گئی۔ مشرف کیس، ریکوڈک کیس، سٹیل ملز اور شوگر ملز کیس میں اخباری تراشے ہی پیش کیے گئے تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain