تازہ تر ین

مشترکہ اجلاس میں شرکت کرینگے یا نہیں …. جواب آ گیا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پارلیمینٹ جا کر کرپٹ وزیراعظم کو قبول نہیں کر سکتے۔ جب تک سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کا کیس چل رہا ہے تب تک پارلیمینٹ میں نہیں جائیں گے البتہ ترک صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پانامہ لیکس کی پہلے کہانی تھی رائیونڈ سے دبئی اور دبئی سے جدہ اور پھر مے فیئر تک اور اب نئی کہانی ہے رائیونڈ سے دبئی، دبئی سے قطر اور پھر قطر سے مے فیئر تک۔ مسلم لیگ (ن) پہلے بھی کہانیاں تبدیل کرتی رہی ہے اور پچھلے سات مہینوں میں انہوں نے بڑی قلابازیاں کھائی ہیں جس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ جب شروع میں جھوٹ بول دیا جاتا ہے تو پھر اسے چھپانے کیلئے مزید جھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ترک ترک سفیر نے شاہ محمود قریشی اور تحریک انصاف کے وفد سے درخواست کی تھی کہ 17 نومبر کو ترک صدر کے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر اجلاس میں شریک ہوں جس پر ہم نے بہت غور و فکر کیا ہے اور ہم ان کی درخواست کی عزت کرتے ہیں۔ تحریک انصاف اس بات پر متفق ہے کہ ترکی سے پاکستان کی شائد سب سے قریبی دوستی ہے اور چین کے علاوہ اگر کسی ملک کے عوام سے پاکستانی عوام کا بہت زیادہ پیار ہے تو وہ ترکی ہی ہے۔ ترکی کے سفیر کی درخواست کو بہت سنجیدگی سے لیا تاہم مشاورت کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پارلیمینٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم نہیں کر سکتے۔ عمران خان نے کہا کہ پارلیمینٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ نواز شریف ہیں کیونکہ کوئی بھی جمہوریت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ اگر کسی شخص پر کرپشن کے الزام لگیں تو وزیراعظم بن سکے یا پھر وزیراعظم رہ سکے۔ نواز شریف کو سات مہینے پہلے استعفی دے کر اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرنا چاہئے تھا، جیسا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بارے میں کہا تھا۔ اس سے بھی بڑی وجہ خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی پرویز خٹک اور ان کے قافلے پر کیا گیا تشدد اور شیلنگ ہے جس کے باعث ہمارے ایم این اے بے ہوش بھی ہوئے اور کئی کارکن زخمی ہوئے۔ہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور پرامن احتجاج کر رہے تھے کہ وزیراعظم پر کرپشن کے مقدمات ہیں تو وہ اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain