تازہ تر ین

دودھ میں ملاوٹ کرنیوالوں کیلئے سب سے اہم خبر …. قانون منظور

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے شہریوں کو خالص دودھ کی فراہمی اور جانوروں کی خوراک کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ”دی پنجاب اینمل فیڈ سٹف اینڈ کمپاﺅنڈ ایکٹ“ کو منظور کر لیا۔پنجاب اسمبلی سے اس قانون کی منظوری کے بعد ملاوٹ کرنے والوں کو جرمانے اور سزائیں ہو سکیں گی۔ قائمہ کمیٹی برائے لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا اجلاس چیئرمین زبیرخان کی سربراہی میں ہوا جس میں کمیٹی نے اس قانون پر تفصیلی غوروخوض کیا اور جانوروں کی فیڈ کو ریگولیٹ کرنے کی تجویز دی۔ قانون کے مطابق دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اس کیلئے لیبارٹریاں اور انسپکٹرز رکھے جائیں گے اور جو لوگ ملاوٹ کرتے پائے گئے ان کو پہلے مرحلہ میں 6ماہ تک قید اور 2لاکھ روپے تک جرمانہ کرنے کی تجویز ہے جبکہ کم سے کم جرمانہ 50ہزار ہو گا۔ دوسری مرتبہ جرم پر سزا ایک سال قید اور جرمانہ 5لاکھ روپے تک ہو سکتا ہے۔ قائمہ کمیٹی نے بل منظور کر کے حکومت کو بھیج دیا جس کی پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے بعد ایکٹ کی صورت اختیار کر جائے گا۔
ملاوٹ‘ قانون منظور


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain