تازہ تر ین

سابق قطری وزیراعظم کی پاکستانی سپریم کورٹ پیشی …. اہم ترین خبر سے کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اگرچہ قطر کی کمپنی ریڈکو انٹرنیشنل کے مالکان میں سے ایک سمجھے جانے والے حمد بن جسیم بن جبر الثانی جرح کیلئے سپریم کورٹ یا پھر کمیشن میں پیش ہونے کو تیار ہیں لیکن حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)کی جانب سے جمع کرائی جانے والی دستاویزات کے جائزے اور ان کی تصدیق کی وجہ سے پاناما کیس کی کارروائی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں منگل کو شہزادہ حمد الثانی کا خط پیش کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شہزادہ حمد الثانی، جو قطر کے سابق وزیراعظم ہیں اور ان کا نام بھی پاناما پیپرز میں آ چکا ہے، کو پاکستان آنے میں کوئی مسئلہ نہیں اور وہ کمیشن یا پھر عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہیں۔ شہزادہ الثانی 33 سال کی عمر میں 1990ءکی دہائی میں قطر کے وزیر خارجہ مقرر ہوئے تھے اور بعد میں وزیراعظم بنے۔ 2012ءمیں ان کا نام ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شایع ہوا تھا۔ فوربز نے ان کا نام 29 بڑے ارب پتی افراد میں شایع کیا تھا۔ شریف خاندان کی جانب سے پیش کردہ غیرملکی دستاویزات کا جائزہ لیا جا رہا ہے لیکن حکمران جماعت سے قربت رکھنے والے کچھ سینئر وکلاءکا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے وکلاءکی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی دستاویزات مختلف ممالک کے مختلف محکموں کی دستاویزات ہیں اور اسی لیے ان کی متعلقہ ممالک سے مناسب انداز سے تصدیق کرائی جائے گی۔ ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں جب درخواست گزار فریق نے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے اس وقت شریف خاندان کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات کو مناسب تصدیق کے بغیر قابل بھروسہ قرار نہیں دیا جا سکتا‘ لیکن دستاویزات کے مصدقہ نہ ہونے کی وجہ سے قصوروار بھی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غیرملکی حکومتوں سے تصدیق کرانے میں بہت وقت لگتا ہے اس لیے یہ واضح ہے کہ پاناما پیپرز کا کیس طوالت اختیار کرے گا۔ ماہرین نے ان شکوک و شبہات کا اظہار بھی کیا ہے کہ اگر شہزادہ حمد الثانی پاکستان آنے کیلئے تیار بھی ہیں تو وہ اپنے بتائے ہوئے وقت پرآئیں گے جس سے مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔ یہ بہت ہی دلچسپ بات ہے کہ آیا شہزادہ حمد بن جسیم بن جبر الثانی کی گواہی سپریم کورٹ میں قبول کی جاتی ہے یا نہیں کیونکہ سپریم کورٹ نے منگل کو رحمان ملک کی شریف خاندان کی رپورٹ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ رحمان ملک کا نام بھی پاناما پیپرز میں شامل ہے۔
پیش ہونے کو تیار


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain