واشنگٹن (خصوصی رپورٹ)امریکہ ریاست مغربی ورجینیا کے ایک قصبے کی میئر کی جانب سے فیس بک پر سابق خاتون اول مشیل اوباما کے بارے میں ایک نسل پرستانہ پوسٹ کی وجہ سے امریکہ میں تنازع پیدا ہو گیا۔ پامیلا رمزے ٹیلر نامی ایک خاتون جو کلے کاونٹی میں ایک غیر منافع بخش گروہ چلاتی ہیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں خاتون اول کو ایپ یعنی بندر کہا تھا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ وائٹ ہاوس میں ایک اعلی درجے کی، خوبصورت اور باوقار خاتون اول کا آنا کافی خوش آئند ہوگا۔ میں ایک بندر کو ہیل (اونچی ایڑھی کے جوتوں) میں دیکھ دیکھ کر تھک چکی ہوں۔ ایک مقامی میئر بیویرلی والنگ نے اس پوسٹ پر اپنے ردِعمل میں لکھا آج آپ نے مجھے خوش کر دیا۔