تازہ تر ین

باصلاحیت اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی زےر صدارت آج ےہاںاعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔تےن گھنٹے سے زائدجاری رہنے والے اجلاس مےں چےف منسٹرزسکول رےفارمز روڈ مےپ کے تحت کےے گئے اقدامات پر پےش رفت کاجائزہ لےاگےا۔اجلاس کے شرکاءنے سکول رےفارمز روڈ مےپ پر عملدر آمداور پےش رفت پر اطمےنان کا اظہارکےااوراس ضمن مےں پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعرےف کی۔اجلاس مےں پنجاب اےجوکےشن سٹےنڈر ڈوےلپمنٹ اتھارٹی کے قےام کی منطوری دی گئی ،ےہ اتھارٹی اساتذہ کی سرٹےفکےشن کی ذمہ دار ہوگی۔ اجلاس کے دوران پبلک پرائےوےٹ پارٹنر شپ کے تحت سکولوں کو چلانے کےلئے علےحدہ اتھارٹی کے قےام کا فےصلہ بھی کےا گےاےہ اتھارٹی پبلک پرائےوےٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائے جانے والے سکولوں کے امور دےکھے گی۔برطانوی ماہرتعلےم سرمائےکل باربر نے سکولز رےفارمز روڈ مےپ پر عملددر آمد کے حوالے سے برےفنگ دی۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکول رےفارمز روڈ مےپ پر عملدرآمدسے تعلےمی شعبہ کی بہتری پر مثبت نتائج مرتب ہورہے ہےں۔سکول رےفارمز روڈ مےپ کے تحت اٹھائے گئے اقدامات سے معےاری تعلےم کے فروغ مےں مدد مل رہی ہے ۔ تعلےم تےزرفتارترقی واحد زےنہ ہے ۔تعلےم کی روشنی عام کر کے دہشت گردی اورانتہاءپسندی کے مسائل پر قابو پاےاجاسکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے 70ہزارسے زائد بچوں کو چائلڈ لےبر سے نکا ل کر سکولوں مےں داخل کراےا ہے ۔اتنی بڑی تعداد مےں بچوں کو چائلڈ لےبر سے نکال کرتعلےم کےلئے سکولوں مےں لانا جنوبی اےشےاءمےں پہلی مثال ہے ۔انہوںنے کہا کہ معےاری تعلےم کے فروغ کےلئے ٹےچرز ٹرےننگ پروگرام بنےادی اہمےت کا حامل ہے۔ باصلاحےت اورقابل اساتذہ ہی قوم کے نونہالوں کو بہتر انداز سے زےور تعلےم سے آراستہ کرسکتے ہےں ۔انہوںنے ہداےت کی کہ ٹےچرزٹرےننگ پروگرام کے تحت اساتذہ کی تربےت پر بھر پور توجہ مرکوز کی جائے اور اساتذہ کی استعدادکار بڑھانے کےلئے جدےد تربےت اورٹےکنالوجی سے استفادہ کےا جائے ۔وزےراعلیٰ نے ٹےچرز ٹرےننگ پروگرام کی مانےٹرنگ کے حوالے سے کمےٹی تشکےل دےنے کی ہداےت کی اورکہا کہ کمےٹی کی صدارت مےں خود کروں گا اورےہ کمےٹی ٹےچرزٹرےننگ پروگرام کے امور کی باقاعدگی سے جائزہ لے گی اور اساتذہ کی تربےت کے پروگرام کو تےزی سے آگے بڑھاےا جائےگا۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ اساتذہ کی تربےت کےلئے اداروںکواپ گرےڈ کےا جائے اور جہاں نئے تربےتی ادارے بنانے کی ضرورت ہے فوری طورپر بنائے جائےں۔عالمی ماہرےن کی مشاورت سے ٹےچرز ٹرےننگ پروگرام کو بہتر سے بہتر بناےا جائے ۔ٹےچرز ٹرےننگ پروگرام بڑا چےلنج ہے اور اس سے ہمےں بطرےق احسن عہدہ برآ ہونا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے مےرٹ کی بنےاد پر ڈےڑھ لاکھ سے زائدباصلاحےت اورقابل اساتذہ بھرتی کےے ہےں ۔رواں سال مزےد 80ہزار اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کردےا گےاہے ۔انہوںنے کہا کہ مےرٹ کی بنےاد پر بھرتی ہونےوالے باصلاحےت اورقابل اساتذہ کو نتائج بھی دےنا ہےں ۔ سکولوں مےں آئی ٹی لےبز کے قےام اور ٹےبلٹس کی فراہمی کے پروگرام کے بھی خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہےں۔پنجاب حکومت کے ان اقدامات سے قوم کے نونہال جدےد علوم سے آراستہ ہورہے ہےں۔ چےف منسٹرزسکول ریفارمز روڈ میپ پروگرام پر پیشرفت سے متعلق تین گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران وزیر اعلی شہباز شریف اوران کی ٹےم کی جانب سے اےجوکےشن سسٹم کو بہتر بنانے اور معےاری تعلےم کے فروغ کے حوالے سے کےے گئے جانے والے اقدامات کو سراہا گےا۔ ڈیفڈ کے خصوصی نمائندے سرمائیکل باربر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قےادت مےںپنجاب حکومت نے جس تیز رفتاری سے صوبے کے تعلےمی نظام کو بہتر بنانے کےلئے اقدامات کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ۔ شہباز شریف جس عزم کےساتھ معےاری تعلےم کے فروغ کے حوالے سے محنت اورلگن سے کام کررہے ہےں وہ دیگرصوبوںکے لئے قابل تقلید مثال ہے۔انہوںنے کہا کہ چےف منسٹرز سکول رےفارمز روڈ مےپ پرپےش رفت اطمےنان بخش ہے ۔ پنجاب حکومت نے سکول رےفارمز روڈ مےپ پر عملدرآمد کے حوالے سے شاندار اقدامات کےے ہےں اورروڈ مےپ پر عملدر آمد سے صوبے مےں معےاری تعلےم کے فروغ پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہےں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طےب اردوان کو پاکستان آمد پر دل کی اتھاہ گہرائےوں سے خوش آمدےد کہتے ہےںاورمجھے اپنے عزےز بھائی رجب طےب اردوان کی پاکستان آمد پر ان کا استقبال کر کے جو دلی مسرت اورخوشی ہوئی ہے، اسے الفاظ مےں بےان نہےں کرسکتا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گزشتہ روز بین الاقوامی کمپنی کے چیئرمین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ بین الاقوامی کمپنی کے وفد نے پنجاب میں تھیم پارک کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت لاہور کے قریب تھیم پارک کے منصوبے کو جلد عملی شکل دینا چاہتی ہے اور بین الاقوامی کمپنی کی جانب سے تھیم پارک کے منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے خےبر اےجنسی کے علاقے مےں امن لشکر پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مےونسپل کارپورےشنوں اور ضلع کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات مےں کامےاب ہونےوالے مسلم لےگ (ن) کے امےدواروں کو مبارکبادی ہے اور کہا ہے کہ بلدےاتی انتخابات کے مختلف مراحل مےں پاکستان مسلم لےگ(ن) نے شاندار کامےابی حاصل کی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مخصوص نشستوںکے انتخابات مےں بھی خدمت ،امانت ،دےانت اور شفافےت کی سےاست کی جےت ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھ برادری کو”باباگرونانک“کے548 ویں جنم دن کی تقریبات پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ سکھ برادری کو ”باباگرونانک“کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے ننکانہ صاحب آمد پر خوش آمدید کہتے ہیںاور حکومت کی جانب سے سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain